Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1خداوند نے یوں فرمایا ہے کہ تو جاکر کمہار سے مٹی کی صراحی مول لے اور قوم کے بُزرگوں اور کاہنوں کے سرداروں کو ساتھ لے۔
2اور بن ہنوم کی وادی میں کمہاروں کے پھاٹک کے مڈخل پر نکل جا اور جو باتیں میں تجھ سے کہوں وہاں اُنکا اِعلان کر ۔
3اور کہہ اَے یہوداہؔ کے بادشاہو اور یروشیلم کے باشندو! خداوند کا کلام سنو۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اِس جگہ پر ایسی بلا نازل کرونگا کہ جو کوئی اُسکی بابت سنے اُسکے کان بھناجائینگے ۔
4کیونکہ اُنہوں نے مجھے ترک کیا اور اِس جگہ کو غیروں کے لئے ٹھہر ایا اور اِس میں غیرمعبودوں کے لئے بخور جلایا جنکو نہ وہ نہ اُنکے باپ دادا نہ یہوداہؔ کے بادشاہ جانتے تھے اور اِس جگہ کو بے گناہوں کے خون سے بھر دیا۔
5اور بعل کے لئے اُونچے مقام بنائے تاکہ اپنے بیٹوں کو بعل ؔ کی سوختنی قربانیوں کے لئے آگ میں جلائیں جو نہ میں نے فرمایا نہ اُسکا ذکر کیا اور نہ کبھی یہ میرے خیال میں آیا۔
6اِسلئےِ دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے کہ یہ جگہ نہ تو توفت کہلائیگی اور نہ بن ہنوم کی وادی بلکہ دادی قتل ۔
7اور اِسی جگہ میں یہوداہؔ اور یروشیلم کا منصوبہ باطل کرونگا اور میں ایسا کرونگا کہ وہ اپنے دُشمنوں کے آگے اور اُنکے ہاتھوں سے جو اُنکی جانکے خواہاں ہیں تلوار سے قتل ہونگے اور میں اُنکی لاشیں ہوا کے پرندوں کو اور زمین کے درندوں کو کھانے کو دُونگا ۔
8اور میں اِس شہر کو حیرانی اور سُسکار کا باعث بناؤنگا ہر ایک جو اِدھر سے گذرے دنگ ہو گا اور اُسکی سب آفتوں کے سبب سے سُسکاریگا ۔
9اور میں اُنکو اُنکے بیٹوں اور اُنکی بیٹیوں کو گوشت کھلاؤنگا بلکہ ہر ایک دُوسرے کا گوشت کھائیگا ۔ محاصرہ کے وقت اُس تنگی میں جس سے اُنکے دُشمن اور اُنکی جان کے خواہاں اُنکو تنگ کرینگے۔
10تب تو اُس صراحی کو اُن لوگوں کے سامنے جو تیرے ساتھ جائینگے توڑ دالنا۔
11اور اُن سے کہنا کہ ربُّ الافواج یوں فرماتا ہے کہ میں اِن لوگو ں اور اِ س شہر کو ایسا توڑ ونگا جس طرح کوئی کمہار کے برتن کو توڑ دالے جو پھر دُرست نہیں ہو سکتا اور لوگ توفتؔ میں دفن کرینگے یہاں تک کہ دفن کرنے کو جگہ نہ رہیگی ۔
12میں اِس جگہ اور اِسکے باشندوں سے ایسا ہی کرونگا ۔خداوند فرماتا ہے چنانچہ میں اِس شہر کو توفتؔ کی مانند کردونگا۔
13اور یروشیلم کے گھر اور یہوداہؔ کے بادشاہوں کے گھر توفتؔ کے مقام کی مانند ناپاک ہوجائینگے ۔ ہاں وہ سب گھر جنکی چھتوں پر اُنہوں نے تمام اجرام فلک کے لئے بخور جلایا اور غیرمعبودوں کے لئے تپاون تپائے ۔
14تب یرمیاہ ؔ توفتؔ سے جہاں خداوند نے اُسے نبوت کرنے کو بھیجا تھا واپس آیا اور خداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو کر تمام لوگوں سے کہنے لگا۔
15ربُّ الافواج اِسرائیل ؔ کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اِس شہر پر اور اِسکی سب بسیتوں پر وہ تمام بلا جو میں نے اِس پر بھیجنے کو کہا تھا لاؤنگا اِسلئے کہ اُنہوں نے نہایت گردن کشی کی تاکہ میری باتوں کو نہ سُنیں ۔