Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1جب شاہ بابلؔ نبوکدرضرؔ شاہ یہوداہؔ یکونیاہؔ بِن یہویقیمؔ کو اور یہوؔ داہ کے اُمر اکو کاریگروں اور لُہاروں سمیت یروشلیمؔ سے اِسیر کرکے بابلؔ کو لے گیا تو خداوند نے مجھ پر نمایاں کیا اور کیا دیکھتا ہوں کہ خداوند کی ہیکل کے سامنے انجیر کی دوٹوکریاں دھری تھیں ۔
2ایک ٹوکری میں اچھے سے اچھے انجیر تھے ۔اُنکی مانند جو پہلے پکتے ہیں اور دوسری ٹوکری میں نہایت خراب انجیر تھے۔اَیسے خراب کہ کھانے کے قابل نہ تھے ۔
3اور خداوند نے مجھ سے فرمایا اَے یرمیاہؔ !تو کیا دیکھتاہے؟ اور میں نے عرض کی انجیر ۔اچھے انجیر ۔نہایت اچھے اور خراب انجیر ۔بہت خراب ۔اَیسے خراب کہ کھانے کے قابل نہیں ۔
4پھر خداوند کا کلا م مجھ پر نازل ہوا کہ ۔
5خداوند اِسراؔ ئیل کا خدایوں فرماتا ہے کہ اِن اچھے انجیروں کی مانند میں یہوؔ داہ کے اُن اسیروں پر جنکو میں نے اِس مقام سے کسدیوں کے ملک میں بھیجا ہے کرم کی نظر رکھونگا۔
6کیونکہ اُن پر میری نظر عنایت ہو گی اور میں اُنکو اس ملک میں واپس لاؤنگااور میں اُنکو برباد نہیں بلکہ آباد کرونگا ۔میں اُنکو لگاؤنگا اور اُکھاڑونگانہیں ۔
7اور میں اُنکو اَیسا دل دونگا کہ مجھے پہچانیں کہ میں خداوند ہو ں اور وہ میرے لوگ ہونگے اور میں اُنکا خدا ہونگا اِسلئے کہ وہ پُورے دِل سے میری طرف پھرینگے ۔
8پر اُن خراب انجیروں کی بابت جو اَیسے خراب ہیں کہ کھانے کے قابل نہیں خداوند یقیناًیوں فرماتا ہے کہ اِسی طرح میں شاہ یہوداہؔ صدؔ قیاہ کو اور اُسکے اُمرا کو اور یروشیلم ؔ کے باقی لوگوں کو جو اِس ملک میں بچ رہے ہیں اور ملک مصرؔ میں بستے ہیں ترک کردونگا۔
9ہاں میں اُنکو ترک کردونگا کہ دُنیا کی سب مملکتوں میں دھکے کھاتے پھریں تاکہ وہ ہر ایک جگہ میں جہاں جہاں میں اُنکو ہانک دُونگا ملامت اور مثل اور طعن اور لعنت کا باعث ہوں ۔
10اور میں اُن میں تلوار اور کال اور وبا بھیجونگا یہاں تک کہ وہ اُس ملک سے جو میں نے اُنکو اور اُنکے باپ دادا کو دیا نیست ہو جا ئینگے۔