Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1شا ہ یہوداہؔ صدقیاہؔ بن یوسیاہؔ کی سلطنت کے شروع میں خداوند کی طرف سے یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہوا۔
2کہ خداوند نے مجھے یوں فرمایا کی بندھن اور جوئے بنا کر اپنی گردن پر ڈال ۔
3اور اُنکو شاہ اُدومؔ ۔شاہ موآب ؔ ۔ شاہ بنی عمون شاہ صورؔ اور شاہ صیداؔ کے پاس اُن قاصدوں کے ہاتھ بھیج جو یروشلیمؔ میں شاہِ یہوداہؔ صدقیاہؔ کے پاس آئے ہیں ۔
4اور اُنکو اُنکے آقاؤں کے واسطے تاکید کر کہ ربُّ الافواج اِسراؔ ئیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ تم اپنے آقاؤں سے یوں کہنا ۔
5کہ میں نے زمین کو اور اِنسان وحیوان کو جو رُوی زمین پر ہیں انپی بڑی قدرت اور بلند بازو سے پیدا کیا اور اُنکو جسے میں نے مناسب جانا بخشا۔
6اور اب میں نے یہ سب مملکتیں اپنے خدمتگذار شاہ بابلؔ بنوکدنضرؔ کے قبضہ میں کردی ہیں اور میدان کے جانور بھی اُسے دئے کہ اُسکے کام آئیں ۔
7اور سب قومیں اُسکی اور اُسکے بیٹے اور اُسکے پوتے کی خدمت کرینگی جب تک کہ اُسکی مملکت کا وقت نہ آئے ۔تب بہت سی قومیں اور بڑے بڑے بادشاہ اُس سے خدمت کروائینگے ۔
8اور خداوند فرماتا ہے جو قوم اور جو سلطنت اُسکی یعنی شاہِ بابلؔ بنوکدؔ نضرکی خدمت نہ کریگی اور اپنی گردن شاہِ بابلؔ کے جوئے تلے نہ جھکائیگی اُس قوم کو میں تلوار اور کال اور وبا سے سزا دونگا یہاں تک کہ میں اُسکے ہاتھ سے اُنکو نابودکر ڈالو نگا۔
9پس تم اپنے نبیوں اور غیب دانوں اور خواب بینوں اور شگونیوں اور جادوگروں کی نہ سُنو جو تم سے کہتے ہیں کہ تم شاہِ بابلؔ کی خدمتگذاری نہ کرو گے۔
10کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں تاکہ تم کو تمہارے ملک سے آوارہ کریں اور میں تم کو خارج کردوں اور تم ہلاک ہوجاؤ۔
11پر جو قوم اپنی گردن شاہِ بابلؔ کے جوئے تلے رکھ دیگی اور اُسکی خدمت کریگی اُسکو میں اُسکی مملکت میں رہنے دونگا خداوند فرماتا ہے اور وہ اُس میں کھیتی کر یگی اور اُس میں بسیگی ۔
12اور اِن سب باتوں کے مطابق میں نے شاہِ یہوداہؔ صدؔ قیاہ سے کلام کیا اور کہا کہ اپنی گردن شاہِ بابل ؔ کے جوئے تلے رکھکر اُسکی اور اُسکی قوم کی خدمت کرو اور زندہ رہو۔
13تو اور تیرے لوگ تلوار اور کال اور وبا سے کیوں مرو گے جیسا کہ خداوند نے اُس قوم کی بابت فرمایا ہے جو شاہِ بابلؔ کی خدمت نہ کریگی ؟۔
14اور اُن نبیوں کی باتیں نہ سنو جو تم سے کہتے ہیں کہ تم شاہِ بابلؔ کی خدمت نہ کرو گے کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں ۔
15کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں نے اُنکو نہیں بھیجا پر وہ میرا نام لیکر جھوٹی نبوت کرتے ہیں تاکہ میں تم کو خارج کردوں اور تم اُن نبیوں کے ساتھ جو تم سے نبوت کرتے ہیں ہلاک ہو جاؤ۔
16میں نے کاہنوں سے اُن سب لوگوں سے بھی مخاطب ہو کر کہا خداوند یوں فرماتا ہے کہ اپنے نبیوں کی باتیں نہ سُنو جو تم سے نبوت کرتے اور کہتے ہیں کہ دیکھو خداوند کے گھر کے ظروف اب تھوڑی ہی دیر میں بابلؔ سے واپس آجائینگے ۔کیونکہ وہ تم سے جھوٹی نبوت کرتے ہیں ۔
17اُنکی نہ سُنو۔ شاہِ بابلؔ کی خدمتگذاری کرو اور زندہ رہو۔یہ شہر کیوں ویران ہو؟ ۔
18پر اگر وہ نبی ہیں اور خداوند کا کلام اُنکی امانت میں ہے تو وہ ربُّ الافواج سے شفاعت کریں تاکہ وہ ظروف جو خداوند کے گھر میں اور شاہِ یہوداہؔ کے گھر میں اور یروشلیمؔ میں باقی ہیں بابلؔ کو نہ جائیں ۔
19کیونکہ سُتونوں کی بابت اور بڑے حوض اور کُرسیوں اور باقی ظروف کی بابت جو اِس شہر میں باقی ہیں ربُّ الافواج یوں فرماتا ہے ۔
20یعنی جنکو شاہِ بابلؔ نبوکدنضرؔ نہیں لے گیا جب وہ یہوداہؔ کے بادشاہ یکونیاہؔ بن یہوؔ یقیم کو یروشلیم ؔ سے اور یہوداہؔ اور یروشلیمؔ کے سب شرفا کو اسیرکرکے بابلؔ کو لے گیا۔
21ہاں ربُّ الافواج اِسراؔ ئیل کا خدا اُن ظروف کی بابت جو خداوند کے گھر میں شاہِ یہوداہؔ کے محل میں اور یروشلیم ؔ میں باقی ہیں یوں فرماتا ہے۔
22کہ وہ بابلؔ میں پہنچائے جائینگے اور اُس دن تک کہ میں اُنکو یاد فرماؤں وہاں رہینگے ۔خداوند فرماتا ہے اُس وقت میں اُنکو اُٹھا لاؤنگا اورپھر اِس مکان میں رکھ دونگا۔