Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1کہتے ہیں کہ اگر کو ئی مر د اپنی بیو ی کو طلا ق دیدے اور وہ اُسکے ہاں سے جا کر کسی دُوسرے مر د کی ہو جا ئے تو کیا وہ پہلا پھر اُسکے پا س جائیگا ؟ کیا وہ زمین نہا یت نا پاک نہ ہو گی ؟ لیکن تو نے تو بہت سے یاروں کے ساتھ بد کاری کی ہے۔کیا اب بھی تو میری طرف پھر یگی ؟ خداوند فرماتا۔
2پہاڑوں کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھا اور دیکھ کو نسی جگہ ہے جہاں تو نے بدکاری نہیں کی ؟تو راہ میں اُنکے لئے اِس طرح بیٹھی جس طرح بیابان میں عرب تو نے اپنی بدکاری اور شرارت سے زمین کو ناپاک کیا۔
3اِسلئےِ بارش نہیں ہوتی اور آخری برسات نہیں ہوئی ۔ تیری پیشانی فا حشہ کی ہے اور تجھکو شرم نہیں آتی۔
4کیا تو اب سے مجھے پُکار کر نہ کہیگی اَے میرے باپ ! تو میری جوانی کا راہبر تھا؟۔
5کیا اُسکا قہر ہمیشہ رہیگا؟ کیا وہ اُسے ابد تک رکھ چھوڑ یگا؟ دیکھ تو اَیسی باتیں تو کہہ چکی لیکن جہاں تک تجھ سے ہو سکا تو نے بُرے کام کئے۔
6اور یوسیاہ بادشاہ کے ایام میں خداوند نے مجھ سے فرمایا کیا تو نے دیکھا بر گشتہ اِسرائیل نے کیا کیا ہے ؟ وہ ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور پر ایک ہر ے درخت کے نیچے گئی اور وہاں بدکاری کی ۔
7اور جب وہ یہ سب کچھ کر چکی تو میں نے کہا وہ میری طرف واپس آئیگی پر وہ نہ آئی اور اُسکی بیوفا بہن یہوداہ نے یہ حال دیکھا ۔
8پھر میں نے دیکھا کہ جب بر گشتہ اِسرائیل کی زناکاری کے سبب سے میں نے اُسکو طلاق دیدی اور اُسے طلاق نامہ لکھ دیا تو بھی اُسکی بیوفا بہن یہوداہ نہ ڈری بلکہ اُس نے بھی جا کر بد کاری کی ۔
9اور ایسا ہوا کہ اُس نے اپنی بد کاری کی برائی سے زمین کو ناپاک کیا اور پتھر اور لکڑی کے ساتھ زناکاری کی۔
10اور خداوند فرماتا ہے کہ باوجود اِس سب کے اُسکی بیوفا بہن یہوداہ سّچے دِل سے میری طرف نہ پھری بلکہ ریاکاری سے ۔
11اور خداوند نے مجھ سے فرمایا برگشتہ اِسرائیل نے بیوفا یہوداہ سے زیادہ اپنے آپ کو صادق ثابت کیا ہے۔
12جا اور شمال کی طرف یہ بات پُکار کر کہہ دے کہ خداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ اِسرائیل ! واپس آ۔ میں تجھ پر قہر کی نظر نہیں کرونگا کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں رحیم ہوں ۔ میرا قہر دائمی نہیں ۔
13صِرف اپنی بد کرداری کا اِقرار کر کہ تو خداوند فرماتا اپنے خدا سے عاصی ہو گئی اور ہر ایک ہر ے درخت کے نیچے غیروں کے ساتھ اِدھر اُدھر آوارہ پھری ۔خداوند فرماتا ہے تم میری آواز کے شنوا نہ ہوئے ۔
14خداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ بچو واپس آو! کیونکہ میں خود تمہارا مالک ہوں اور میں تم کو ہر ایک شہر میں سے ایک اور ہر گھرانے میں سے دو لیکر صیون میں لاؤنگا۔
15اور میں تم کو اپنے خاطر خواہ چرواہے دُونگا اور وہ تم کو دانائی اور عقلمندی سے چرائینگے۔
16اور یوں ہو گا خداوند فرماتا ہے کہ جب اُن ایام میں تم ملک میں بڑھو گے اور بہت ہو گے تب وہ پھر نہ کہینگے کہ خداوند کے عہد کا صندوق ۔ اُسکا خیال بھی کبھی اُنکے دِل میں نہ آئیگا ۔ وہ ہر گز اُسے یاد نہ کر ینگے اور اُسکی زیارت کو نہ جائینگے اور اُسکی مّرمت نہ ہوگی ۔
17اُس وقت یروشیلم خداوند کا تخت کہلائیگا اور اُس میں یعنی یروشیلم میں سب قومیں خداوند کے نام سے جمع ہو نگی اور وہ پھر اپنے بُرے دِل کی سختی کی پیروی نہ کرینگے ۔
18اُن ایام میں یہوداہ کا گھرانا اِسرائیل کے گھرانے کے ساتھ چلیگا۔ وہ ملکر شمال کے ملک میں سے اُس ملک میں جسے میں نے تمہارے باپ دادا کو میراث میں دیا آئینگے۔
19آہ ! میں نے تو کہا تھا میں تجھکو فرزندوں میں شامل کر کے خوشنما ملک یعنی قوموں کی نفیس میراث تجھے دونگا اور تو مجھے باپ کہہ کر پُکاریگی اور تو پھر مجھ سے برگشتہ نہ ہو گی۔
20لیکن خداوند فرماتا ہے اَے اِسرائیل کے گھرانے ! جس طرح بیوی بیوفائی سے اپنے شوہر کو چھوڑدیتی ہے اُسی طرح تو نے مجھ سے بیوفائی کی ہے۔
21پہاڑوں پر بنی اِسرائیل کی گریہ وزاری اور منت کی آواز سُنائی دیتی ہے کیونکہ اُنہوں نے اپنی راہ ٹیڑھی کی اور خداوند اپنے خدا کو بھول گئے۔
22اَے برگشتہ فرزندو واپس آؤ! میں تمہاری برگشتگی کا چارہ کرونگا۔ دیکھ ہم تیرے پاس آتے ہیں کیونکہ تو ہی اَے خداوند ہمارا خدا ہے۔
23فی الحقیقت ٹیلوں اور پہاڑوں پر کے ہجوم سے کچھ امید رکھنا بے فائدہ ہے یقیناًخداوند ہمارے خداہی میں اِسرائیل کی نجات ہے۔
24لیکن اِس رسوائی کے باعث نے ہماری جوانی کے وقت سے ہمارے باپ دادا کے مال کو اُنکی بھیڑوں اور اُنکے بیلوں اور اُنکے بیٹے اور بیٹیوں کا نگل لیاہے۔
25ہم اپنی شرم میں لیٹیں اور رسوائی ہم کو چھپالے کیونکہ ہم کو اور ہمارے باپ دادا اپنی جوانی کے وقت سے آج تک خداوند اپنے خدا کے خطاکار ہیں اور ہم خداوند اپنے خدا کی آواز کے شنوا نہیں ہوئے ۔