Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
5 verses
1شاہِ یہوداہؔ یہویقیمؔ بن یوسیاہؔ کے چوتھے برس میں جب بارُوک بن نیریاہؔ یرمیاہؔ کی زبانی کلام کو کتاب میں لکھ رہا تھا تو یرمیاہؔ کی زبانی کلام کو کتاب میں لکھ رہا تھا تو یرمیاہ ؔ نے اُس سے کہا ۔
2اَے بارُوکؔ خداوند اِسراؔ ئیل کا خدا تیری بابت یوں فرماتا ہے ۔
3کہ تو نے کہا مجھ پر افسوس کہ خداوند نے میرے دُکھ درد پر غم بھی بڑھا دیا! میں کراہتے کراہتے تھک گیا اور مجھے آرام نہ ملا ۔
4تو اُس سے یوں کہنا کہ خداوند فرماتا ہے دیکھ اِس تمام ملک میں جو کچھ میں نے بنایا گردُونگا اور جو کچھ میں نے لگایا اُکھاڑ پھینکو نگا ۔
5اور کیا تو اپنے لئے اُمور عظیم کی تلاش میں ہے؟ اُنکی تلاش چھوڑ دے کیونکہ خداوند فرماتا ہے دیکھ میں تمام بشر پر بلا نازل کُرونگا لیکن جہاں کہیں تو جائے تیری جان تیرے لئے غنیمت ٹھہرؤنگا ۔