Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
7 verses
1خداوند کا کلام جو یرمیاہؔ نبی پر فلستیوں کی بابت نازل ہوا اِس پیشتر کہ فرعون ؔ نے عزہؔ کو فتح کیا ۔
2خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھ شمال سے پانی چڑھینگے اور سیلاب کی طرح ہو نگے اور ملک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُسکے باشندوں پر بہ نکلینگے ۔اُس وقت لوگ چلا ئینگے اور ملک کے سب باشندے نالہ کرینگے ۔
3اُسکے طاقتور گھوڑوں کے سُموں کی ٹاپ کی آواز سے اُسکے رتھوں کے ریلے اور اُسکے پہیوں کی گڑگڑاہٹ سے باپ کمزوری کے باعث اپنے بچوں کی طرف لوٹ کر نہ دیکھینگے ۔
4یہ اُس دن کے سبب سے ہوگا جو آتا ہے کہ سب فلستیوں کو غارت کرے اور صور ؔ اور صیداؔ سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خداوند فلستیوں کو یعنی کفتورؔ کے جزیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کریگا۔
5غزہؔ پر چند لاپن آیا ہے۔ اسقلون ؔ اپنی وادی کے بقیہّ سمیت نیست کیا گیا ۔ تو کب تک اپنے آپ کو کاٹتا جائیگا ؟
6اے خداوند کی تلوار تو کب تک نہ ٹھہر یگی ؟ تو چل اپنے غلا ف میں آرام لے اور ساکن ہو۔
7وہ کیسے ٹھہر سکتی ہے جبکہ خداوند نے اسقلونؔ اور سُمندر کے ساحل کے خلاف اُسے حکم دیا ہے؟ اُس نے اُسے وہاں مُقرر کیا ہے ۔