Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
30 verses
1اَے بنی بنیمین یروشیلم میں پناہ کے لئے بھاگ نکلو اور تقوع میں نرسنگا پُھونکا اور بیت ہکرم میں آتشین علم بلند کرو کیونکہ شمال کی طر ف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔
2میں دُخترصِےُوّن کو جو شکیل اور نازِنین ہے ہلاک کُرونگا۔
3چروا ہے اپنے گلّوں کو لیکر اُسکے پاس آئینگے اور گرداگردا اُسکے مُقابل خیمے کھڑے کرینگے ۔ ہر ایک اپنی جگہ میں چرائیگا ۔
4اُس سے جنگ کے لئے اپنے آپکو مخصوص کرو۔ اُٹھو دوپہرہی کو چڑھ چلیں۔ ہم پر افسوس کیونکہ دِن ڈھلتا جاتا ہے اور شام کا سایہ بڑھتا جاتا ہے۔
5اُٹھو رات ہی کو چڑھ چلیں اور اُسکے قصروں کو ڈھادیں۔
6کیونکہ ربُّ الافواج ےُوں فرماتا ہے کہ درخت کاٹ ڈالو اور یروشیلم کے مُقابل دمدسہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا سزا وار ہے۔ اِس میں ظلم ہی ظلم ہے۔
7جِس طرح پانی چشمہ سے پھوٹ نکلتا ہے اُسی طرح شرارت اِس سے جاری ہے۔ ظلم اور ستم کی صدا اِس میں سُنی جاتی ہے ۔ وہ ہر دم میرے سامنے دُکھ درد اور زخم ہیں۔
8اَے یروشیلم ! تربیت پذیر ہوتا نہ ہو کہ میرا دِل تجھ سے ہٹ جائے ۔ نہ ہو کہ میں تجھے ویران اور غیر آباد زمین بنادُوں ۔
9ربُّ الافواج ےُوں فرماتا ہے کہ وہ اِسرائیل کے پاس بقیہ کو انگوروں کی مانند ڈھونڈکر توڑ لینگے ۔ تو انگور توڑنے والے کی طرح پھر اپنا ہاتھ شاخوں میں ڈال ۔
10میں کس سے کہوں اور کسکو جتاؤں تاکہ وہ سُنیں؟ دیکھ اُنکے کان نامختون ہیں اور وہ سُن نہیں سکتے ۔ دیکھ خداوند کا کلام اُنکے لئے حقارت کا باعث ہے ۔ وہ اُس سے خوش نہیں ہوتے ۔
11اِسلئے میں خداوند کے قہر سے لبریز ہوں ۔ میں اُسے ضبط کرتے کرتے تنگ آگیا ۔ بازاروں میں بچوں پر اور جوانوں کی جماعت پر اُسے اُنڈیل دے کیونکہ شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اور بُوڑھا کُہن سال کے ساتھ گرفتار ہو گا۔
12اور اُنکے گھر کھیتوں اور بیویوں سمیت اَوروں کے ہو جائینگے کیونکہ خداوند فرماتا ہے اپنا ہاتھ اِس ملک کے باشندوں پر بڑھاؤنگا۔
13اِسلئے کے چھوٹوں سے بڑوں تک سب کے سب لالچی ہیں اور نبی سے کاہن تک ہر دغا باز ہے ۔
14کیونکہ وہ میرے لوگوں کے زخم کو ےُوں ہی سلامتی سلامتی کہکر اچھّا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے ۔
15کیا وہ اپنے مکروہ کاموں کے سبب سے شرمندہ ہوئے؟ وہ ہرگز شرمندہ نہ ہوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں اِس واسطے وہ گرنے والوں کے ساتھ گرینگے ۔ خداوند فرماتا ہے جب میں اُنکو سزا دُونگا تو پست ہو جائینگے۔
16خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ راستوں پرکھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچھی راہ کہاں ہے ؟ اُسی پر چلو اور تمہاری جان راحت پائیگی پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلینگے ،۔
17اور میں نے تم پر نگہبان بھی مقرر کئے اور کہا نرسنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنینگے ۔
18اِسلئے اَے قو مو سُنو! اور اَے اہل مجمع معلوم کرو کہ اُنکی کیا حالت ہے۔
19اَے زمین سُن! دیکھ میں اِن لوگوں پر آفت لاؤنگا جو اِنکے اندیشوں کا پھل ہے کیونکہ اِنہوں نے میرے کلام کو نہیں مانا اور میری شریعت کو ردّ کردیاہے۔
20اِس سے کیا فائدہ کہ سبا سے لبان اور دور کے ملک سے اگر میرے حضور لاتے ہیں؟ تمہاری سوختنی قربانیاں مجھے پسند نہیں اور تمہارے ذبیحوں سے مجھے خوشی نہیں۔
21اِسلئے خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں ٹھوکر کھلانے والی چیزیں اِن لوگوں کی راہ میں رکھ دُونگا اور باپ اور بیٹے باہم اُن سے ٹھوکر کھائینگے ہمسائے اور اُنکے دوست ہلاک ہونگے۔
22خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شمالی ملک سے ایک گُروہ آتی ہے اور اِنتہایِ زمین سے ایک بڑی قوم برانگختیہ کی جائیگی ۔
23وہ تیر انداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگدل اور بے رحم ہیں۔ اُنکے نعروں کی صداسُمندر کی سی ہے اور وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُختر صےُّون ! وہ جنگی مردوں کی مانند تیرے مقابل صف آرائی کرتے ہیں۔
24ہم نے اِسکی شہرت سُنی ہے ۔ ہمارے ہاتھ ڈھیلے ہوگئے ہم زچہ کی مانند مُصیبت اور درد میں گرفتار ہیں۔
25میدان میں نہ نکلنا اور سڑک پر نہ جانا کیونکہ ہر طرف دُشمن کی تلوار کا خوف ہے۔
26اَے میری بنتِ قوم ! ٹاٹ اوڑھ اور راکھ میں لیٹ ۔ اپنے اِکلوتوں پر ماتم اور دِلخراش نوحہ کر کیونکہ غارتگر ہم پر اچانک آئیگا ۔
27میں نے تجھے اپنے لوگوں میں پرکھنے والا اور بُرج مقرر کیا تاکہ تو اُنکی روِشوں کو معلوم کرے اور پرکھے۔
28وہ سب کے سب نہایت سرکش ہیں ۔ وہ غیبت کرتے ہیں ۔ وہ تو تانبا اور لوہا ہیں۔ وہ سب کے سب مُعاملہ کے کھوٹے ہیں۔
29دھونکنی جل گئی ۔ سیسا آگ سے بھسم ہو گیا ۔ صاف کرنے والے نے بے فائدہ صاف کیا کیونکہ شریر الگ نہیں ہوئے۔
30وہ مردُ ود چاندی کہلائینگے کیونکہ خداوند نے اُنکو رد کر دیا ہے۔