Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1کاشکہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنُسو ؤنکا چشمہ تاکہ میں اپنی بنتِ قوم کے مقُتولوں پر شب وروز ماتم کرتا !۔
2کاشکہ میرے لئے بیابان میں مُسافر خانہ ہوتا تاکہ میں اپنی قوم کو چھوڑدیتا اور اُن میں نکل جاتا! کیونکہ وہ سب بدکار اور دغا باز جماعت ہیں۔
3وہ اپنی زبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ ملک میں زور آور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مجھکو نہیں جانتے خداوند فرماتا ہے۔
4ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہے اور تم کسی بھائی پر اعتماد نہ کرو کیونکہ ہر ایک بھائی دغا بازی سے دُوسرے کی جگہ نے لیگا اور ہر ایک ہمسایہ غیبت کرتا پھریگا ۔
5اورہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دیگا اور سچ نہ بولیگا ۔ اُنہوں نے اپنی زبان کوجھوٹ بولنا سکھایا ہے اور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔
6تیرا مسکن فریب کے درمیان ہے۔ خداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مجھکو جاننے سے اِنکا ر کرتے ہیں۔
7اِسلئےِ ربُّ الافواج ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اُنکو پگھلاڈالُونگا اور اُنکو آزماؤنگا کیونکہ اپنی بنتِ قوم سے اَور کیا کُروں ؟۔
8اُنکی زبان مُہلک تیر ہے۔ اُس سے دغا کی باتیں نکلتیِ ہیں۔ اپنے ہمسایہ کو منہ سے تو سلام کہتے ہیں پر باطن میں اُسکی گھات میں بیٹھتے ہیں۔
9خداوند فرماتا ہے کیا میں اِن باتوں کے لئے اُنکو سزا دُونگا ؟کیا میری رُوح اَیسی قوم سے اِنتقام نہ لیگی ؟۔
10میں پہاڑوں کے لئے گریہ و زاری اور بیابا ن کی چراگاہوں کے لئے نَوحہ کُرونگا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا چوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی ۔ ہوا کے پرندے اور مویشی بھاگ گئے ۔ وہ چلے گئے۔
11میں یروشیلم کو کھنڈر اور گیدڑوں کا مسکن بنادُونگا اور یہوداہ ؔ کے شہروں کو اَیسا ویران کُرونگا کہ کوئی باشندہ نہ رہیگا ۔
12صاحب حکمت آدمی کون ہے کہ اِسے سمجھے ؟ اور وہ جس سے خداوند کے منہ نے فرمایا کہ اِس بات کا اِعلان کرے؟ کہ یہ سرزمین کس لئے ویران ہُوئی اور بیابان کی مانند جل گئی کہ کوئی اِ س قدم نہیں رکھتا ؟۔
13اور خداوند فرماتا ہے اِسلئےِ کہ اُنہوں نے میری شریعت کو جو میں نے اُنکے آگے رکھی تھی ترک کردیا اور میری آواز کو نہ سُنا اور اُسکے مُطابق نہ چلے ۔
14بلکہ اُنہوں نے اپنے ہٹّی دِلوں کی اور بعلیم کی پیروی کی جسکی اُنکے باپ دادا نے اُنکو تعلیم دی تھی ۔
15اِسلئےِ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اِنکو ہاں اِن لوگوں کو نالہ رَونا کھلاؤ نگا اور اِندراین کا پانی پلاؤ نگا۔
16اور اِنکو اُن قوموں میں جنکو نہ یہ نہ اِنکے باپ دادا جانتے تھے تّر بِتر کُ��ونگا اور تلوار اِنکے پیچھے بھیجکر اِنکو نابودکر ڈالُونگا ۔
17ربُّ الافواج ےُوں فرماتا ہے کہ سوچو اور ماتم کر نے والی عورتوں کو بُلاؤ کہ آئیں اور ماہر عورتوں کوبُلوا بھیجو کہ وہ بھی آئیں ۔
18اور جلدی کریں اور ہمارے لئے نُو حہ اُٹھائیں تاکہ ہماری آنکھوں سے آنسو جاری ہوں اور ہماری پلکوں سے سیلاب اشک بہ نکلے ۔
19یقیناًصِیوُّن سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔ ہم کیسے غارت ہُوئے اور ہمارے گھر گرا دِئے گئے۔
20اَے عورتو! خداوند کا کلام سُنو اور تمہارے کان اُسکے مُنہ کی بات قبول کریں اور تم اپنی بیٹیوں کو نَوحہ گری اور اپنی پڑوسنوں کو مرثیہ خوانی سکھاؤ۔
21کیونکہ موت ہماری کھڑکیوں میں چڑھ آئی ہے اور ہمارے قصروں میں گھُس بیٹھی ہے تاکہ باہر بچوں کو بازاروں میں جوانوں کو کاٹ ڈالے ۔
22کہدے خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ آدمیوں کی لاشیں میدان میں کھاد کی طرح گر ینگی اور اُس مُٹھی بھر کی مانند ہو نگی جو فصل کانٹے والے کے پیچھے رہ جائے جِسے کوئی جمع نہیں کرتا۔
23خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ نہ صاحب حکمت اپنی حکمت پر اور نہ قوی پنی قُّوت پر اور نہ مالدار اپنے مال پر فخر کرے۔
24لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مجھے جانتا ہے کہ میں ہی خداوند ہُوں جو دنیا میں شفقت وعدل اور راستبازی کو عمل میں لاتا ہوں کیونکہ میری خوشنودی اِن ہی باتوں میں ہے خداوند فرماتا ہے۔
25دیکھ وہ دِن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے جب میں سب مختونوں کو نامختونوں کے طور پر سزا دُونگا ۔
26مِصر ؔ اور یہُوادہؔ اور ادومؔ اور بنی عُموّن اور موآبؔ کو اور اُن سب کو جو گاودُم داڑھی رکھتے ہیں جو بیابان کے باشندے ہیں کیونکہ یہ سب قَومیں نامختون ہیں اور اِسرائیل کا سارا گھرانا دِل کا نامختون ہے۔