Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
35 verses
1اور یشوع کی موت کے بعد یوں ہوا کہ بنی اسرائیل نت خداوند سے پوچھا کہ ہمای طرف سے کنعا نیوں سے جنگ کرنے کو پہلے کون چڑھائی کرے ؟
2خداوند نے کہا کہ یہوداہ چڑھائی کرے اور دیکھو میں نے یہ ملک اس کے ہاتھ میں کر دیا ہے ۔
3تب یہوداہ نے اپنے بھائی شمعون سے کہا کہ تو مےرے ساتھ مےرے قرعہ کے حصہ میں چل تا کہ ہم کنعانیوں سے لڑےں اور اسی طرح میں بھی تےرے قرعہ کے حصہ میں تےرے ساتھ چلونگا ۔سو شمعون اس کے ساتھ گےا ۔
4اور یہوداہ نے چڑھائی کی اور خداوند نے کنعانیوں اور فرزیوں کو ان کے ہاتھ میں کر دیا اور انہوں نے بزق میں ان میں سے دس ہزار مرد قتل کئے۔
5اور ادونی بزق کو بزق میں پا کر وہ اس سے لڑے اور کنعانیوں اور فرزےوں کو مار ا ۔
6پر ادونی بزق بھاگا اور انہوں نے اسکا پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا اور اسکے ہاتھ اور پاﺅں کے انگوٹھے کا ٹ ڈالے ۔
7تب ادونی بزق نے کہا کہ ہاتھ اور پاﺅں کے انگوٹھے کٹے ہو ئے ستر بادشاہ میری مےز کے نےچے رےزہ چینی کرتے تھے سو جیسا میں نے کیا ویسا ہی خدا نے مجھے بدلہ دیا ۔پھر وہ اسے یروشلیم میں لائے اور وہ وہاں مر گےا ۔
8اور بنی یہوداہ نے یروشلیم سے لڑ کر اسے لے لیا اور اسے تہ تےغ کر کے شہر کو آگ سے پھونک دیا ۔
9اس کے بعد بنی یہوداہ ان کنعانیوں سے جو کوہستانی ملک اور جنوبی حصہ اور نشیب کی زمین میں رہتے تھے لڑنے کو گئے ۔
10اور یہوداہ نے ان کنعانیوں پر جو حبرون میں رہتے تھے چڑھائی کی اور حبرون کا نام پہلے قےت اربع تھا ۔وہاں انہوں نے سیسی اور اخیمان اور تلمی کو مارا ۔
11وہاں سے وہ دبےر کے باشندوں پر چڑھائی کرنے کو گیا ۔(دبےر کا نام پہلے قرےت سفر تھا )۔
12تب کالب نے کہا جو کو ئی قرےت سفر کو مار کر اسے لے لے میں اسے اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دونگا ۔
13اور کالب کے چھوٹے بھائی قنز کے بےٹے غتنی ایل نے اسے لے لیا ۔پس اس نے اپنی بیٹی عکسہ اسے بیاہ دی ۔
14اور جب وہ اس کے پاس گئی تو اس نے اسے ترغےب دی کہ وہ اس کے باپ سے ایک کھےت مانگے ۔پھروہ اپنے گدھے پر سے اتر پڑی ۔ تب کالب نے اس سے کہا تو کیا چاہتی ہے ؟
15اس نے اس سے کہا مجھے برکت دے ۔چونکہ تو نے مجھے جنوب کے ملک میں رکھا ہے اسلئے پا نی کے چشمے بھی مجھے دے ۔تب کالب نے اوپر کے چشمے او ر نےچے کے چشمے اسے دئے ۔
16اور موسیٰ کے سالے قینی کی اولاد کھجوروں کے شہر سے بنی یہوداہ کے ساتھ یہوداہ کے بےابان کو جو عراد کے جنوب میں ہے چلی گئی اور جا کر لوگوں کے ساتھ رہنے لگی ۔
17اور یہوداہ اپنے بھائی شمعون کے ساتھ گےا اور انہوں نے ان کنعانیوں کو جو صفت میں رہتے تھے مارا اور شہر کو نیست و نابود کردیا ۔
18سو اس شہر کا نام حُرمہ کہلایا ۔اور یہوداہ نے غزہ اور اس کی نواحی اور اسقلون اور اسکی نواحی اور عقرون اور اس کی نواحی کو بھی لے لیا ۔
19اور خداوند یہوداہ کے ساتھ تھا ۔سو اس نے کوہستانیوں کو نکال دیا پر وای کے باشندوں کو نکال نہ سکا کیو نکہ ان کے پاس لوہے کے رتھ تھے ۔
20تب انہوں نے موسیٰ کے کہنے کے مطابق حبرون کالب کو دیا اور اس نے وہاں سے عناق کے تےنوں بےٹوں کو نکال دیا ۔
21اور بنی بینمین نے ان یبوسیوں کو جو یروشلیم میں رہتے تھے نہ نکالا ۔سو ےبوسی بنی بینمین کے ساتھ آج تک یروشلیم میں رہتے ہیں ۔
22اور یوسف کے گھرانے نے بھی بےت ایل پر چڑھائی کی اور خداندان کے ساتھ تھا ۔
23اور یوسف کے گھرانے نے بےت ایل کا حال دریافت کرنے کو جاسوس بھےجے اور اس شہر کا نام پہلے لُوز تھا ۔
24اور جاسوسوں نے ایک شخص کو اس شہر سے نکلتے دیکھااور اس سے کہا کہ شہر میں داخل ہو نے کی راہ ہمکو دکھا دے تو ہم تجھ سے مہربانی سے پیش آئیں گے ۔
25سو ا س نے شہر میں داخل ہو نے کی راہ انکو دکھا دی ۔انہوں نے شہر کو تہ تےغ کیا پر اس شخص اوراس کے سارے گھرانے کو چھوڑ دےا ۔
26اور وہ شخص حقیوں کے ملک میں گےا اور اس نے وہاں ایک شہر بنایا اور اس کا نام لُو ز رکھا چنانچہ آج تک اس کا نام یہی ہے ۔
27اور منسی نے بھی بےت شان اور اس کے قصبوں اور تعناک اور اس اس کے قصبوں اور دور اس کے قصبوں کے باشندوں ابلیعام اور اس کے قصبوں کے باشندوں اورمجدو اور اس کے قصبوں کے باشندوںکو نہ نکالا بلکہ کنعانی اس ملک میں بسے ہی رہے ۔
28پر جب اسرائیلیوں نے زور پکڑا تو کنعانیوں سے بیگار کاکام لےنے لگے پر انکو بلکل نکال نہ دےا۔
29اور افرائیم نے ان کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نکالا سو کنعانی ان کے درمیان جزر میں بسے رہے ۔
30اور زبولون نے قطرون اور نہلال کے لوگوں کو نہ نکالا سو کنعانی ان میں بودوباش کرتے رہے اور ان کے مطیع ہو گئے ۔اور آشر نے عکو اور صےدا اور احلاب اوراکزیب اور حلبہ اور افےق اور رحوب کے باشندوں کو نہ نکالا۔
31بلکہ آشری ان کنعانیوں کے درمیان جو اس ملک کے باشندے تھے بس گئے کیو نکہ انہوں نے انکو نکالانہ تھا ۔
33اور نفتالی نے بےت شمس اور بےت عنات کے باشندوں کو نہ نکالا بلکہ وہ ان کنعانیوں میں جو وہاں رہتے تھے بس گےا تو بھی بےت سمش اور بےت عنات کے باشندے ان کے مطےع ہو گئے ۔
34اور اموریوں نے بنی دان کو کوہستانی ملک میں بھگا دےا کیو نکہ انہوں نے ان کو وادی میں آنے نہ دیا ۔
35بلکہ اموری کوہِ حرس پر اور ایالون اور سعلبیم میں بسے ہی رہے تو بھی بنی یوسف ک ہاتھ غالب ہو اایسا کہ یہ مطیع ہو گئے ۔
36اور اموریوں کی سرحد عقربیم کی چڑھائی سے ےعنی چٹان سے شروع کر کے اوپر اوپر تھی ۔