Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1تب افرائیم کے لوگ جمع ہو کر شمال کی طرف گئے اور افتاح سے کہنے لگے کہ جب تو بنی عمون سے جنگ کرنے کو گیا توہم کو ساتھ چلنے کیوں نہ بلوایا ؟سو ہم تیرے گھر کو تجھ سمیت جلائیں گے ۔
2افتاح نے ا ن کو جواب دیا کہ میرا اور میرے لوگوں کا بڑا جھگڑا بنی عمون کے ساتھ ہو رہا تھا اور جب میں نے تم کو بلوایا تو تم نے ان کے ہاتھ سے مجھے نہ بچایا۔
3اور جب میں نے یہ دیکھا کہ تم مجھے نہیں بچاتے تو نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی اور بنی عمون کے مقابلہ کو چلا اور خداوند نے ان کو میرے ہاتھ میں کر دیا ۔پس تم آج کے دن مجھ سے لڑنے کو میرے پا س کیوں چلے آئے ؟
4تب افتاح سب جلعادیوں کو جمع کرکے افرائیمیوں سے لڑا ۔اور جلعادیوں نے افرائیمیوں کو مار لیا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ تم جلعادی افرائیم ہی کے بھگوڑے ہو جو افرائیمیوں اور منسیوں کے درمیان رہتے ہو ۔
5اور جلعادیوں نے افرائیمیوں کا راستی روکنے کے لئے یردن کے گھاٹوں کو اپنے قبضہ میں کر لیا اور جو بھاگا ہو ئے افرائیمی کہتا کہ مجھے پار جانے دو تو جلعادی اس سے کہتے کہ کیا تو افرائیمی ہے ؟اگر وہ جواب دیتا نہیں ۔
6تو وہ اس سے کہتے کہ شبُلت تو بول تو وہ سبُلت کہتا کیونکہ اس سے اس کا صحیح تلفظ نہیں ہو سکتا تھا ۔تب وہ اسے پکڑ کر یردن کے گھاٹوں پر قتل کر دیتے تھے ۔سو اس وقت بیالیس ہزار افرائیمی قتل ہوئے ۔
7اور افتاح چھ برس تک ببنی اسرائیل کا قاضی رہا ۔پھر جلعادی افتاح نے وفات پائی اور جلعاد کے شہرں میں سے ایک میں دفن ہو ا ۔
8اس کے بعد بیت لحمی ابصان اسرائیلیوں کا قاضی ہوا ۔
9اس کے تیس بیٹے تھے اور تیس بیٹیا ں اس نے باہر بیاہ دیں اور باہر سے اپنے بیٹوں کے لئے تیس بیٹیاں لے آیا ۔وہ سات برس تک اسرائیلیوں کا قاضی رہا ۔
10اور ابصان مر گےا اور بیت لحم میں دفن ہوا ۔
11اور اس کے بعد زبولون ایلون اسرائیل کا قاضی ہوا اور وہ دس برس اسرائیل کا قاضی رہا ۔
12اور زبولونی ایلون مر گیا اور ایالون میں جو زبولون کے ملک میں ہے دفن ہوا ۔
13اس کے بعد فرعا تونی ہلیل کا بیٹا عبدون اسرائیل کا قاضی ہوا ۔
14اور اس کے چالیس بیٹے اور تیس پوتے تھے جو ستر جوان گدھوں پر سوار ہوتے تھےاور وہ آٹھ برس اسرائیلیوں کا قاضی رہا ۔
15اور فرعاتونی ہلیل کا بیٹا عبدونی مر گیا اور عمالیقیوں کے کوہستانی علاقہ میں فرعاتون میں جو افرائیم کے ملک میں ہے دفن ہوا ۔