Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1اور بنی اسرائیل نے پھر خداوند کے آگے بدی کی اور خداوند نے ان کو چالیس برس تک فلستیوں کے ہاتھ میں رکھا ۔
2اور دانیوں کے گھرانے میں صرعہ کا ایک شخص تھا جس کا نام منوحہ تھا ۔اس کی بیوی بانجھ تھی ۔سوا س کے کوئی بچہ نہ ہوا۔
3اور خداوند کے فرشتہ نے اس عورت کو دکھائی دے کر اس سے کہا دیکھ تو بانجھ ہے اور تیرے بچہ نہیں ہوتا پر تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا ۔
4سو خبر دار مے یا نشہ کی چیز نہ پینا اور نہ کوئی ناپاک چیز کھانا۔
5کیونکہ دیکھ تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا ۔اس کے سر پر کبھی استرہ نہ پھرے اسلئے کہ وہ لڑکا پیٹ ہی سے خدا کا نذیر ہو گا اور وہ اسرائیلیوں کو فلستیوں کے ہاتھ سے رہائی دینا شروع کریگا ۔
6اس عورت نے جا کر اپنے شوہر سے کہا کہ ایک مرد خدا میرے پاس آیا ۔اس کی صورت خدا کے فرشتی کی سی صورت کی طرح نہایت مہیب تھی اور میں نے اس سے نہیں پوچھا کہ تو کہاں کا ہے ؟اور نہ اس نے مجھے اپنا نام بتایا ۔
7پر اس نے مجھ سے کہا دیکھ تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹاہو گا ۔سو تو مے یا نشہ کی چیز نہ پینا اور نہ کوئی ناپاک چیز کھانا کیونکہ وہ لڑکا پیٹ ہی سے اپنے مرنے کے دن تک خدا کا نذیر رہیگا ۔
8تب منوحہ نے خدا وند سے درخواست کی اور کہا اے میرے مالک میں تیری منت کرتا ہوں کہ وہ مرد جسے تو نے بھیجا تھا ہمارے پاس پھر آئے اور ہم کو سکھائے کہ ہم اس لڑکے سے جو پیدا ہو نے کو ہے کیا کریں ۔
9اور خدا نے منوحہ کی عرض سنی اور خدا کا فرشتہ اس عورت کے پا س جب وہ کھیت میں بیٹھی تھی پھر آیا پر اس کا شوہر منوحہ اس کے ساتھ نہیں تھا۔
10سو اس عورت نے جلدی کی اور دوڑ کر اپنے شوہر کو خبر دی اور اس سے کہا کہ دیکھ وہی مرد جو ا س دن میرے پاس آیا تھا اب پھر مجھے دکھائی دیا ۔
11تب منوحہ اٹھ کر اپنی بیوی کے پیچھے پیچھے چلا اوراس مرد کے پاس آکر اس سے کہا کیا تو وہی مرد ہے جس نے اس عورت سے باتیں کی تھیں ؟اس نے کہا میں وہی ہوں ۔
12تب منوحہ نے کہا تیری باتیں پوری ہوں !پر اس لڑکے کا کیا طور و طریق اور کیا کام ہو گا ؟
13خداوند کے فرشتہ نے منوحہ سے ان سب چیزوں سے جنکاذکر میں نے اس عورت سے کیا یہ پر ہیز کرے ۔
14وہ ایسی چیز جو تاک سے پید اہو تی ہے نہ کھائے اور مے یا نشہ کی چیز نہ پئے اور نہ کوئی ناپاک چیز کھائے اور جو کچھ میں نے اسے حکم دیا یہ اسے مانے ۔
15منوحہ نے خداوند کے فرشتہ سے کہا کہ اجازت ہو تو ہم تجھ کو روک لیں اور بکری کا ایک بچہ تیرے لئے تیار کریں ۔
16تب خداوند کے فرشتہ نے منوحہ کو جواب دیا اگر تو مجھے روک بھی لے تو بھی میں تیری روٹی نہیں کھانے کا پر اگر تو سوختنی قربانی تیار کرنا چاہے تو تجھے لازم ہے کہ اسے خداوند کے لئے گذرانے کیونکہ منوحہ نہیں جانتا تھا کہ وہ خداوند کا فرشہ ہے ۔
17پھر منوحہ نے خداوند کے فرشتہ سے کہا کہ تیرا نام کیا ہے تا کہ جب تیری باتیں پوری ہوں تو ہم تیرا اکرام کر سکیں ؟
18خداوند کے فرشتہ نے ا س سے کہا تو کیوں میرا نام پوچھتا ہے کیونکہ وہ تو عجیب ہے ؟
19تب منوحہ نے بکری کا وہ بچہ مع اسکی نذر کی قربانی کے لیکر ایک چٹان پر خداوند کے لئے ان کو گذرانا اور فرشتہ نے منوحہ اور اس کی بیوی کے دیکھتے دیکھتے عجیب کام کیا ۔
20کیونکہ ایسا ہوا کہ جب شعلہ مذبح پر سے آسمان کی طرف اٹھا تو خداوند کا فرشتہ مذبح کے شعلہ میں ہو کر اوپر چلا گیا اور منوحہ اور اس کی بیوی دیکھ کر اوندھے منہ زمین پر گرے ۔
21پر پر خداوند کا فرشتہ نپ پھر منوحہ کو دکھائی دیا نہ ا کی بیوی کو ۔تب منوحہ نے جانا کہ وہ خداوند کا فرشتہ تھا ۔
22اور منوحہ نے اپنی بیوی سے کہا کہ ہم ضرور مر جائیں گے کیونکہ ہم نے خدا کو دیکھا ۔
23اس کی بیوی نے اس سے کہا اگر خدا یہی چاہتا کہ ہم کو مار دے تو سوختنی اور نذر کی قربانی ہمارے ہاتھ سے قبول نہ کرتا اور نہ ہم کو یہ واقعات دکھاتا اور نہ ہم سے ایسی باتیں کہتا ۔
24اوراس عورت کے ایک بیٹا ہوا ور اس نے اس کا نام سمسون رکھا اور وہ لڑکا بڑھا اور خداوند نے اسے برکت دی ۔
25اور خداوند کی روح اسے محنے دان میں جو صرعہ اور استال کے درمیان ہے تحریک دینے لگی ۔