Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1اور سمسون تمنت کو گیا ور تمنت میں اس نے فلستیوں کی بیٹیوں میں سے ایک عورت دیکھی ۔
2اور اس نے آکر اپنے ماں باپ سے کہا میں نے فلستیوں کی بیٹیوں میں سے تمنت میں ایک عورت دیکھی ہے سو تم اس سے میرا بیاہ کرادو ۔
3اس کے ماں باپ نے اس سے کہا کیا تیرے بھائیوں کی بیٹیوں میں یا میری ساری قوم میں کوئی عورت نہیں ہے جو تو جامختون فلستیوں میں بیاہ کرنے جاتا ہے ؟سمسون نے اپنے باپ سے کہا اسی سے میرا بیاہ کرا دے کیونکہ وہ مجھے بہت پسند آتی ہے ۔
4پراس کے ماں باپ کو معلوم نہ تھا کہ یہ خدا وند کی طرف سے ہے کیونکہ وہ فلستیوں کے خلاف بہانہ ڈھونڈتا تھا ۔اس وقت فلستی اسرائیلیوں پر حکمران تھے ۔
5پھر سمسون اور اس کے ماں باپ تمنت کو چلے اور تمنت کے تاکستانوں میں پہنچے اور دیکھو ایک جوان شیر سمسون کے آگے آکر گرجنے لگا۔
6تب خداوند کی روح اس پر زور سے نازل ہو ئی اور اس نے اسے بکری کے بچے کی طرح چیڑ دالا گو اس کے ہاتھ میں کچھ نہ تھا لیکن جو اس نے کیا اسے اپنے باپ یا ماں کو نہ بتایا ۔
7اور اس نے جا کر اس عورت سے باتیں کیں اور وہ سمسون کو بہت پسند آئی ۔
8اور کچھ عرصہ کے بعد وہ اسے لینے کو لوٹا اور شیر کی لاش دیکھنے کو کترا گیا اور دیکھا کہ شیر کے پنجر میں شہد کی مکھیوں ک ہجوم اور شہد ہے ۔
9اس نے اسے ہاتھ میں لے لیا اور کھاتا ہوا چلا اور اپنے ماں باپ کے پاس آکر انکو بھی دیا اور انہوں نے بھی کھایا پر ا نے ان کو نہ بتایا کہ یہ شہد اس نے شیر کے پنجر میں سے نکالا تھا ۔
10پھر اس کا باپ اس عورت کے ہاں گیا ۔وہاں سمسون نے بڑی ضیافت کی کیونکہ جوان ایسا ہی کرتے تھے۔
11وہ اسے دیکھ کر اس کے لئے تیس رفیقوں کو لے آئے کہ اس کے ساتھ رہیں ۔
12سمسون نے ان سے کہا میںتم سے ایک پہیلی پوچھتا ہوں سو اگر تم ضیافت کے سات دن کے اندر اندر اسے بوجھ کر مجھے اسکا مطلب بتا دو میں تیس کتانی کرتے اور تیس جوڑے کپڑے تم کو دونگا ۔
13اور اگر تم بتا نہ سکو تو تم تیس کتانی کرتے اور تیس جوڑے کپڑے مجھ کو دینا ۔انہوں نے اس سے کہا کہ تو اپنی پہیلی بیان کر تا کہ ہم اسے سنیں ۔
14اس نے ان سے کہا ”کھانے والے میں سے تو کھانا نکلا اور زبرست میں سے مٹھاس نکلی “ اور وہ تین دن تک اس پہیلی کو حل نہ کر سکے ۔
15اورساتویں دن انہوں نے سمسون کی بیوی سے کہا کہ اپنے شوہر کو پھسلا تا کہ اس پہیلی کا مطلب وہ ہم کوبتا دے نہیں تو ہم تجھ کو اور تیرے باپ کے گھر کو آگ سے جلا دیں گے ۔کیا تم نے ہم کو اسی لئے بلایا ہے کہ ہم کو فقیر کردو ؟کیا بات بھی یوں ہی نہیں ؟
16اور سمسون کی بیوی اس کے آگے رو کر کہنے لگی تجھے تو مجھ سے نفرت ہے ۔تو مجھ کو پیار نہیں کرتا۔تو نے میری قوم کے لوگوں سے پہیلی پوچھی پر وہ مجھے نہ بتائی ۔اس نے اس سے کہا خوب!میں نے اسے اپنے ماں باپ کو تو بتایا نہیں اور تجھے بتا دوں ؟
17سو وہ اس کے آگے جب تک ضیافت رہی سات دن روتی رہی اور ساتویں دن ایسا ہوا کہ اس نے اسے بتا ہی دیا کیو نکہ اس نے اسے نہایت تنگ کیا تھا اور اس عورت نے وہ پہیلی اپنی قوم کے لوگوں کو بتا دی ۔
18اور اس شہر کے لوگوں نے ساتویں دن سورج ڈوبنے سے پہلے اس سے کہا ”شہد سے میٹھا اور کیا ہو تا ہے ؟اور شیر سے زور آور اور کون ہے “؟اس نے ان سے کہا ”اگر تم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتے تو میر ی پہیلی کبھی نہ بوجھتے “۔
19پھر خداوند کی روح اس پر زور سے نازل ہو ئی اور وہ اسقلون کو گیا ۔وہاں اس نے ان کے تیس آدمی مارے ان کو لوت کر کپڑوں کے جوڑے پہیلی بوجھنے والوں کو دئے اور اس کا قہر بھڑک اٹھا اور وہ اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا ۔
20پر سمسون کی بیوی اس کے ایک رفیق کو جسے سمسو ن نے دوست بنایا تھا دے دی گئی ۔