Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1اور افرائیم کے کوہستانی ملک کاایک شخص تھا جسکا نام میکاہ تھا ۔
2اس نے اپنی ماں سے کہا چاندی کے وہ گیارہ سو سکے جو تےرے پاس سے لئے گئے تھے اور جنکی بابت تو نے لعنت بھیجی اور مجھے بھی یہی سنا کر کہا سو دیکھ وہ چاندی میرے پاس ہے۔ میں نے اس کو لے لیا تھا۔ اس کی ماں نے کہا میرے بیٹے کو خداوند کی طرف سے برکت ملے۔
3اور اس نے چاندی کے وہ گیارہ سو سکے اپنی ماں کو پھیر دیے ۔ تب اس کی ماں نے کہا میں اس چاندی کو اپنے بیٹے کی خاطر اپنے ہاتھ سے خداوند کےلئے مقدس کئے دیتی ہوں تاکہ وہ ایک بت کھدا ہوا اور ایک ڈھالا ہوا بنائے۔ سو اب میں اس کو تجھے پھیر دیتی ہوں۔
4پر جب اس نے وہ نقدی اپنی ماں کو پھیر دی تو اس کی ماں نے چاندی کے دو سو سکے لے کر ان کو ڈھالنے والے کو دیا جس نے اس سے ایک کھدا ہوا اور ایک ڈھالا ہوا بت بنایا اور وہ میکاہ کے گھر میں رہے۔
5اور اس شخص میکاہ کے ہاں ایک بت خانہ تھا اور اس نے ایک افود اور ترافیم کو بنوایا اور اپنے بیٹوں میں سے ایک کو مخصوص کیا جو اس کا کاہن ہوا۔
6ان دنوں اسرائیل میں کوئی بادشاہ نہ تھا اور ہر شخص جو اس کی نظر میں اچھا معلوم ہوتا وہی کرتا تھا۔
7اور بیت الحم یہوداہ میں یہوداہ کے گھرانے کا ایک جوان تھا جو لاوی تھا۔ یہی وہی ٹکا ہوا تھا۔
8یہ شخص اس شہر یعنی بیت الحم یہوداہ سے نکلا کہ اور کہیں جہاں جگہ ملے جا ٹکے۔ سو وہ سفر کرتا ہوا افرائیم کے کوہستانی ملک میں میکاہ کے گھر آنکلا۔
9اور میکاہ نے اس سے کہا تو کہاں سے آتا ہے؟ اس نے اس سے کہا میں بیت الحم یہوداہ کا ایک لاوی ہوں اور نکلا ہوں کہ جہاں کہیں جگہ ملے وہیں رہوں۔
10میکاہ نے اس سے کہا میرے ساتھ رہ جا اور میرا باپ اور میرا کاہن ہو۔ میں تجھے چاندی کے دس سکے سالانہ اور ایک جوڑا کپڑا اور کھانا دوں گا۔ سو وہ لاوی اندر چلا گیا۔
11اور وہ اس مرد کے ساتھ رہنے پر راضی ہوا اور وہ جوان اس کےلئے ایسا ہی تھا جیسا اس کے اپنے بیٹوں میں سے ایک بیٹا۔
12اور میکاہ نے اس لاوی کو مخصوص کیا اور وہ جوان اس کا کاہن بنا اور میکاہ کے گھر میں رہنے لگا۔
13تب میکاہ نے کہا اب میں جانتا ہوں کہ خداوند میرا بھلا کرے گا کیونکہ ایک لاوی میرا کاہن ہے۔