Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1ان دنوں اسرائیل میںن کوئی بادشاہ نہ تھا اور انہی دنوں میں دان کا قبیلہ اپنے رہنے کے لئے میراث ڈھونڈتا تھاکیونکہ ان کو اس دن تک اسرائیل کے قبیلوں میں میراث نہیں ملی تھی۔
2سو بنی دان نے اپنے سارے شمار میں سے پانچ سورماﺅں کو صرعہ اور استال سے روانہ کیا تا کہ ملک کا حال دریافت کریں اور اسے دیکھیں بھالیں اور ان سے کہہ دیا کہ جا کر اس ملک کو دیکھو بھالو ۔سو وہ افرائیم کے کوہستانی ملک میں میکاہ کے گھر آئے اور وہیں اترے ۔
3جب وہ میکاہ کے گھر کے پاس پہنچے تو اس لاوی جوان کی آواز پہچانی ۔پس وہ ادھر کو مڑ گئے اور اس سے کہنے لگے تجھ کو یہاں کو ن لایا؟تو یہاں کیا کرتا ہے اور یہاں تیرا کیا ہے ؟
4اس نے ان سے کہا میکا ہ نے مجھ سے ایسا ایسا سلوک کیا اور مجھے نوکر رکھ لیا ہے اور میں اس کا کاہن بنا ہوں ۔
5انہوں نے اس سے کہا کہ خدا سے ذرا صلاح لے تا کہ ہم کو معلوم ہو جائے کہ ہمارا یہ سفر مبارک ہو گا یا نہیں ۔
6اس کاہن نے ان سے کہا سلامتی سے چلے جاﺅ کیونکہ تمہارا یہ سفر خداوند کے حضور ہے۔
7سو وہ پانچوں شخص چل نکلے اور لیس میں آئے ۔انہوں نے وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ صیدانیوں کی طرح کیسے اطمعینان اور امن اور چین سے رہتے ہیں کیونکہ اس ملک میں کوئی حاکم نہیں تھا جو ان کو کسی بات میں ذلیل کرتا ۔وہ صیدانیوں سے بہت دور تھے اور کسی سے ان کو کوئی کچھ سرو کار نہ تھا ۔
8سو وہ صرعہ اور استال کو اپنے بھائیوں کے پاس لو ٹے اور ان کے بھائیوں نے ان سے پوچھا کہ تم کیا کہتے ہو ؟
9انہوں نے کہا چلو ہم ان پر چڑھ جائیں کیونکہ ہم نے اس ملک کو دیکھا کہ وہ بہت اچھا ہے اور تم کیا چپ چاپ ہی رہے ؟اب چل کر اس ملک پر قابض ہو نے میں سستی نہ کرو ۔
10اگر تم چلے تو ایک مطمین قوم کے پا س پہنچو گے اور وہ ملک وسیع ہے کیونکہ خدا نے اسے تمہورے ہاتھ میں کر دیا ۔وہ ایسی جگہ ہے جس مین دنیا کی کسی چیز کی کمی نہیں ۔
11تب بنی دان کے گھرانے کے چھ سو مر د جنگ کے ہتھیار باندھے ہوئے صرہ اور استال سے روانہ ہوئے ۔
12اور جا کر یہوداہ کے قریت یعریم میں خیمہ زن ہوئے ۔اسی لئے آج کے دن تک اس جگہ کو محنے دان کہتے ہیں اور یہ قریت یعریم کے پیچھے ہے ۔
13اور وہاں سے چل کر افرائیم کے کوہستانی ملک میں پہنچے اور میکاہ کے گھر آئے ۔
14تب وہ پانچوں مرد جو لیس کے ملک کا حال دریافت کرنے گئے تھے اپنے بھائیوں سے کہنے لگے کیا تم کو خبر ہے کہ ان گھروں میں ایک افود اور ترافیم اور ایک کھدا ہوا بت اور ایک ڈھالا ہوا بت ہے ؟سو اب سوچ لو کہ تم کو کیا کرنا ہے ۔
15تب وہ اس طرف مڑ گئے اور اس لاوی جوان کے مکان میں یعنی میکاہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے خیرو عافیت پوچھی۔
16اور وہ چھ سو مرد جو بنی دان میں سے تھے جنگ کے ہتھار باندھے پھاٹک پر کھڑے رہے ۔
17اور ان پانچوں شخصوں نے جو زمین کا حال دریافت کرنے کو نکلے تھے وہاں آکر کھدا ہوا بت اور افور اور ترافیم اور ڈھالا ہوا بت سب کچھ لے لیا اور وہ کاہن پھاٹک پر ان چھ سو مردوں کے ساتھ جو جنگ کے ہتھیار باندھے تھے کھڑا تھا ۔
18جب وہ میکاہ کے گھر میںگھس کر کھدا ہو ابت اور افود اور ترافیم اور ڈھالا ہوا بت لے آئے تو اس کاہن نے ان سے کہا تم یہ کیا کرتے ہو؟
19تب انہوں نے اس سے کہا چپ ر ہ۔منہ پر ہاتھ رکھ لے اور ہمارے ساتھ چل اور ہمارا باپ اور کاہن بن ۔کیا تیرے لئے ایک شخص کے گھر کا کاہن ہو نا اچھا ہے یا یہ کہ تو بنی اسرائیل کے ایک قبیلہ اور گھرانے کا کاہن ہو؟
20تب کاہن ک�� دل خوش ہو گیا اور وہ افود اور ترافیم اور کھدے ہوئے بت کو لے کر لوگوں کے بیچ چلا گےا ۔
21پھر وہ مڑے اور روانہ ہوئے اور بال بچوں اور چوپاﺅں اور اسباب کو اپنے آگے کر لیا ۔
22جب وہ میکاہ کے گھر سے دور نکل گئے تو جو لوگ میکال کے گھر کے پاس کے مکانوں میں رہتے تھے وہ فراہم ہوئے اور چل کر بنی دان کو جالیا ۔
23اور انہوں نے بنی دان کو پکارہ تبب انہوں نے ادھر منہ کرکے میکاہ سے کہا تجھ کو کیا ہو ا جو تو اتنے لوگوں کی جمعیت کو ساتھ لے آرہا ہے ؟
24اس نے کہا تم میرے دیوتاﺅں کو جن کو میں ے بناوایا اور میرے کاہن کو کو ساتھ لے کر چلے آئے ۔اب میرے پاس اور کیا باقی رہا؟سوتم مجھ سے یہ کیوں کر کہتے ہو کہ کیا ہوا ؟
25بنی دان نے اس سے کہا تیری آواز ہم لوگوں میں سنائی نہ دے تا نہ وہ کہ جھلے مزاج کے آدمی تجھ پر حملہ کر بےٹھیں اور تو اپنی جان اپنے گھر کے لوگوں کی جان کے ساتھ کھو بیٹھے ۔
26سو بنی دان تو اپنا راستہ ہی چلتے گئے اور جب میکاہ نے دیکھا کہ وہ اس کے مقابلہ میں بڑے زبردست ہیں تو وہ مڑا اور اپنے گھر کو لوٹا ۔
27یوں وہ میکاہ کی بنوائی ہوءچیزوںکو اور اس کاہن کو جو اس کے ہاں تھا لے کر لیس میں ایسے لوگوں کے پاس پہنچے جو امن اور چین سے رہتے تھے اور ان کو تہ تیغ کیا اور شہر جلا دیا۔
28اور بچانے والا کوئی نہ تھا کیونکہ وہ صیدا سے دور تھا اور یہ لوگ کسی آدمی سے سرو کار نہیں رکھتے تھے اور شہر بیت رحوب کے پا س کی وادی میں تھا ۔پھر انہوں نے وہ شہر بنایا اور اس میں رہنے لگے ۔
29اور اس شہر کا نام اپنے باپ دان کے نام پر جو اسرائیل کی اولا تھا دن ہی رکھا لیکن پہلے اس شہر کا نام لیس تھا ۔
30اور بنی دان نے وہ کھدا ہو ابت اپنے لئے نصب کر لیا اور یونتن بن جیر سوم بن موسیٰ اور اس کے بےٹے اس ملک کی اسیری کے دن تک بنی دان کے قبیلہ کے کاہن بنے رہے ۔
31اور سارے وقت جب تک خدا کا گھر سیلا میں رہا وہ میکاہ کے تراشے ہوئے بت کو جو اس بنوایا تھا اپنے لئے نصب کئے رہے ۔