Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
38 verses
1تِبریُس قیصر کی حُکُومت کے پندرھویں برس جب پُنطِیُس پِیلاطُس یہُودیہ کا حاکِم تھا اور ہیرودِیس گلِیل کا اُس کا بھائِی فِلپُّس اِتُورِیہّ اور ترخُونی تِس کا۔ اور لِسانیاس ابلینے کا حاکِم تھا۔
2اور حنّاہ اور کائفِا سَردار کاہِن تھے اُس وقت خُدا کا کلام بِیابان میں زکریاہ کے بَیٹے یُوحنّا پر نازِل ہُؤا۔
3اور وہ یَردَن کے سارے گِردنواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی منادی کرنے لگا۔
4جَیسا یسعیاہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ بِیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔
5ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سِیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنیگا۔
6اور ہر بشر خُدا کی نِجات دیکھیگا۔
7پَس جو لوگ اُس سے بپتِسمہ لینے کو نِکل کر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے سانپ کے بچّو! تُمہیں کِس نے جتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟
8پَس تَوبہ کے مُوافِق پھَل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شُرُوع نہ کرو ابرہام ہمارا باپ ہے کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے ابرہام کے لِئے اولاد پَیدا کر سکتا ہے۔
9اور اَب تو دَرختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے۔ پَس جو دَرخت اچھّا پھَل نہِیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔
10لوگوں نے اُس سے پُوچھا پھِر ہم کِیا کریں؟
11اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرے۔
12اور محصُول لینے والے بھی بپتِسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟
13اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لِئے مُقرّر ہے اُس سے زیادہ نہ لینا۔
14اور سِپاہِیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟ اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے نہ حق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کفایت کرو۔
15جب لوگ مُنتظِر تھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُوحنّا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مسِیح ہے یا نہِیں۔
16تو یُوحنّا نے اُن سب سے جواب میں کہا مَیں تو تُمہیں پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں مگر جو مُجھ سے زور آور ہے وہ آنے والا ہے۔ مَیں اُس کی جُوتی کا تَسمہ کھولنے کے لائِق نہِیں۔ وہ تُمہیں رُوحُ القُدس اور آگ سے بپتِسمہ دے گا۔
17اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تاکہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہِیں۔
18پَس وہ اَور بہُت سی نصِحیت کر کے لوگوں کو خُوشخَبری سُناتا رہا۔
19لیکِن چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودِیس نے اپنے بھائِی فِلپُّس کی بِیوی ہیرودِیاس کے سبب سے اور اُن سے بُرائیوں کے باعِث جو ہیرودِیس نے کی تھِیں یُوحنّا سے ملامت اُٹھا کر۔
20اِن سب سے بڑھ کر یہ بھی کِیا کہ اُس کو قَید میں ڈالا۔
21جب سب لوگوں نے بپتِسمہ لِیا اور یِسُوع بھی بپتِسمہ پاکر دُعا کر رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ آسمان کھُل گیا۔
22اور رُوحُ القُدس جسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُؤا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بَیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔
23جب یِسُوع خُود تعلِیم دین�� لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کے سَمَجھا جاتا تھا) یُوسُف کا بَیٹا تھا اور وہ عیلی کا۔
24اور وہ متّات کا اور وہ لاوی کا اور وہ ملکی کا اور وہ ینّا کا اور وہ یُوسُف کا۔
25اور وہ مِتّتیاہ کا اور وہ عاموس کا اور وہ ناحُوم کا اور وہ اِسلِیاہ کا اور وہ نوگہ کا۔
26اور وہ ماعت کا اور وہ مِتّتیاہ کا اور وہ شِمعی کا اور وہ یوسیخ کا اور وہ یوداہ کا۔
27اور وہ یُوحنّا کا اور وہ ریسا کا اور وہ زرُبابل کا اور وہ سیالتی ایل کا اور وہ نیری کا۔
28اور وہ ملکی کا اور وہ ادّی کا اور وہ قوسام کا اور وہ اِلمودام کا اور وہ عِیر کا۔
29اور وہ یشُوع کا اور وہ اِلیعزر کا اور وہ یورِیم کا اور وہ متّات کا اور وہ لاوی کا۔
30اور وہ شمعُون کا اور وہ یہُوداہ کا اور وہ یُوسُف کا اور وہ یونان کا اور وہ اِلیاقِیم کا۔
31اور وہ ملے آہ کا اور وہ مِناہ کا اور وہ متّتاہ کا اور وہ ناتن کا اور وہ داؤد کا۔
32اور وہ یسّی کا اور وہ عوبید کا اور وہ بوعز کا اور وہ سلمون کا اور وہ نحسون کا۔
33اور وہ عِمّینداب کا اور وہ ارنی کا اور وہ حصرُون کا اور وہ فارص کا اور وہ یہُوداہ کا۔
34اور وہ یَعقُوب کا اور وہ اِضحاق کا اور وہ ابرہام کا اور وہ تارہ کا اور وہ نحُور کا۔
35اور وہ سرُوج کا اور وہ رعُو کا اور وہ فلج کا اور وہ عِبر کا اور وہ سِلح کا۔
36اور وہ قِینان کا اور وہ ارفِکسد کا اور وہ سِم کا اور وہ نوح کا اور وہ لمک کا۔
37اور وہ متُوسلح کا اور وہ حنُوک کا اور وہ یارِد کا اور وہ مہلل ایل کا اور وہ قِینان کا۔
38اور وہ انُوس کا اور وہ سیت کا اور وہ آدم کا اور وہ خُدا کا تھا۔