Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1تب اِلیا سب سردار کا ہن اپنے بھاےؤں یعنی کاہنوں کے ساتھ اُٹھا اور اُنہوں نے بھیڑ پھاٹک کو بنایا اور اُسے مقد س کیا اور اُسکے کواڑوں کو لگایا۔ اُنہوں نے ہمیاہ کے بُرج بلکہ حنن ایل کے بُرج تک اُسے مُقدس کیا۔
2اُس سے آگے یریحوکے لوگوں نے بنایا اور اُن سے آگے زکوربن اِمری نے بنایا۔
3اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسناہ نے بنایا ۔ اُنہوں نے اسکی کڑیا ں رکھیں اور اسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے ۔
4اور ان سے آگے مریموت بن اوریا ہ بن ہقوص نے مرمت کی اور ان سے آگے مسلام بن برکیا ہ بن مشینر بیل نے مرمت کی اور ان سے آگے صدوق بن بعنہ نے مرمت کی ۔
5اور ان سے آگے تقوعیوں نے مرمت کی پر انکے اسیروں نے اپنے مالک کے کام کے لئے گردن نہ جھکائی ۔
6اور پرانے پھاٹک کی یہویدع بن فاسخ اور مسلا م بن بسودیاہ نے مرمت کی۔ انہوں نے اسکی کڑیاں رکھیں اور اسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے۔
7اور ان سے آگے ملطیاہ جبعونی اور یدون مرونوتی اور جبعون اور مصفا ہ کے لوگوں نے جو دریا پار کے حاکم کی عملمداری میں سے تھے مرمت کی۔
8اور ان سے آگے سناروں کی طرف سے عزیئیل بن حرہیاہ نے اور اس سے آگے عطاروں میں سے حننیاہ نے مرمت کی اور ا نہوں نے یروشلیم کو چوڑی دیوار تک محکم کیا۔
9اور ان سے آگے رفایاہ نے جو حور کا بیٹا اور یروشلیم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمت کی۔
10اور اس سے آگے یدایاہ بن حرومف نے اپنے ہی گھر کے سامنے تک مرمت کیاور اس سے آگے حطوش بن حسبنیاہ نے مرمت کی۔
11ملکیاہ بن حارم اور حسوب بن پخت موآب نے دوسرے حصہ کی اور تنوروں کے بُرج کی مرمت کی۔
12اور اُس سے آگے سلوم بن ہلو حیش نے یروشلیم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُسکی بیٹیوں نے مر مت کی۔
13وادی کے پھاٹک کی مرمت حنُون اور نواح کے باشندوں نے کی ۔اُنہوں نے اُسے بنایا اور اُسکے کواڑے اور چٹکیناں اور اڑ بنگے لگائے اور کوڑے کے پھاٹک تک ایک ہزار ہاتھ دیوار تیار کی۔
14اور کوڑے کے پھاٹک کی مرمت ملکیاہ بن ریکاب نے کی جوبیت ہکرم کے حلقہ کا سردار تھا اُس نے اُسے بنایا اور اُسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے۔
15اور چشمہ پھاٹک کو سلوم بن کلحوزہ نے جو مصفاہ کے حلقہ کا سردار تھا مرمت کیا۔اُس نے اُسے بنایا اور اُسکو پاٹا اور اُسکے کواڑے اور چٹکیناں اور اُسکے اڑبنگے لگائے اور بادشاہی باغ کے پاس شیلوخ کے حوض کی دیوار کواُس سیڑھی تک جو داود کے شہر سے نیچے آتی ہے بنایا ۔
16پھر نحمیابن عزبوق نے جو بیت سور کے آدھے حلقہ کا سردار تھا دادو کی قبروں کے سامنے کی جگہ اور اُس حوض تک جو بنایا گیا تھا اور سوریاؤں کے گھر تک مرمت کی ۔
17پھر لاویوں میں سے رحُوم بن با نی نے مر مت کی ۔اُس سے آگے حسبیاہ نے جو قعیلاہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اپنے حلقہ کی طرف سے مرمت کی ۔
18پھر اُنکے بھائیوں میں سے بوی بن حنداد نے جو قعیلاہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمت کی۔
19اور اُس سے آگے عیزربن یشوع مصفاہ کے سردار نے دُوسرے ٹکڑے کی جو موڑ کے پاس سلاح خانہ کی چڑھائی کے سامنے ہے مرمت کی۔
20پھر باروک بن زبی نے سرگرمی سے اُس موڑ سے سردار کاہن اِلیا سب کے گھر کے دروازہ تک ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔
21پھر مریموت بنِ اُوریاہ بنِ ہقوص نے ایک اور ٹکڑے کی اِلیا سب کے گھر کے دروازہ سے اِلیاسب کے گھر کے آخر تک مرمت کی۔
22اور پھر نشیب کے رہنے والے کاہنوں نے مرمت کی ۔
23پھر بنیمین اور حسوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمت کی۔پھر عزریاہ بن معسیاہ بن عننیاہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمت کی ۔
24پھر بنوی بن حنداد نے عزریاہ کے گھر سے دیوار کے موڑاور کونے تک ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔
25فالال بن اُوزی نے موڑ کے سامنے کے حصہ کی اور اُس برج کی جو قید خانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محل سے باہر نکلا ہوا ہے مرمت کی۔پھر فدایاہ بن پرعُوس نے مرمت کی۔
26(اور نتنیم مشرق کی طرف عوفل میں پانی پھاٹک کے سامنے اور اُس بُرج تک بسے ہوئے تھے جو باہر نکلا ہوا ہے)۔
27پھر تقوعیوں نے اُس بڑے بُرج کے سامنے جوباہر نکلا ہواہے اور عوفل کی دیوار تک ایک اَور ٹکڑے کی مرمت کی۔
28گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہنوں نے اپنے اپنے گھر کے سامنے مرمت کی۔
29اُنکے پیچھے صدوق بن اِمیر نے اپنے گھر کے سامنے مرمت کی پھر مشرقی پھاٹک کے دربان سمعیاہ بن سکنیاہ نے مرمت کی۔
30پھر حننیاہ بن سلمیاہ اور حنون نے جو صلف کا چھٹا بیٹا تھا ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔پھر مسُلام بن برکیاہ نے اپنی کوٹھری کے سامنے مرمت کی۔
31پھر سُناروں میں سے ایک شخص ملکیاہ نے نتنیم اور سوداگروں کے گھر تک ہمفقاد کے پھاٹک کے سامنے اور کونے کی چڑھائی تک مرمت کی۔
32اور اُس کونے کی چڑھائی اور بھیڑ پھاٹک کے بیچ سُناروں اور سوداگروں نے مرمت کی۔