Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1جب سنبلط اور طوبیاہ اور حبشم عربی اور ہمارے باقی دُشمنوں نے سُنا کہ میں شہر پناہ کو بنا چُکا اور اُس میں کوئی رخنہ باقی نہیں رہا (اگرچہ اُس وقت تک میں نے پھاٹکوں میں کواڑے نہیں لگائے تھے)۔
2تو سنبلط اور حبشم نے مجھے یہ کہلا بھیجا کہ آہم اونو کے میدان کے کسی گاؤں میں باہم مُلاقات کریں پر وہ مجھ سے بدی کرنے کی فکر میں تھے۔
3سو میں نے اُنکے پاس قاصدوں سے کہلابھیجا کہ میں بڑے کام میں لگاہوں اور آ نہیں سکتا ۔میرے اِسے چھوڑ کر تمہارے پاس آنے سے یہ کام کیوں موقوف رہے؟۔
4اُنہوں نے چار بار میرے پاس اَیسا ہی پیغام بھیجا اور میں نے اُنکو اِسی طرح کا جواب دِیا۔
5پھر سنبلط نے پانچویں بار اُسی طرح سے اپنے نوکر کو میرے پاس ہاتھ میں کُھلی چھٹی لئے ہوئے بھیجا ۔
6جِس میں لکھا تھاکہ اور قوموں میں یہ افواہ ہے اور جشمو یہی کہتا ہے کہ تیرا اور یہودیوں کا اِرادہ بغاوت کرنے کا ہے ۔اِسی سبب سے تو شہر پناہ بناتا ہے ۔
7اور تو نے نبیوں کو بھی مُقرر کیا کہ یروشیلم میں تیرے حق میں منادی کریں اور کہیں کہ یہوداہ میں ایک بادشاہ ہے پس اِن باتوں کے مطابق بادشاہ کو اِطلاع کی جائیگی ۔ سو اب آہم باہم مشورہ کریں۔
8تب میں نے اُسکے پاس کہلا بھیجا جو تو کہتا ہے اِس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ تو یہ باتیں اپنے ہی دِل سے بناتا ہے۔
9وہ سب تو ہمکو ڈراناچا ہتے تھے اور کہتے تھے کہ اِس کام میں اُنکے ہاتھ اَیسے ڈھیلے پڑجائینگے کہ وہ ہونے ہی کا نہیں پر اب اَے خدا تو میرے ہاتھوں کو زور بخش ۔
10پھر میں سمعیا ہ بن دِلایاہ بن مُہیطبیل کے گھر گیا ۔وہ گھر میں بند تھا ۔ اُس نے کہا ہم خدا کے گھر میں ہیکل کے اند ر ملیں اور ہیکل کے دروازوں کو بند کرلیں کیونکہ وہ تجھے قتل کرنے کو آئینگے ۔ وہ ضُرور رات کو تجھے قتل کرنے کو آئینگے۔
11میں نے کہا کیا مجھ سا آدمی بھا گے ؟اور کون ہے جو مجھ سا ہو اور اپنی جان بچانے کو ہیکل میں گھسے ؟ میں اند ر نہیں جانے کا۔
12اور میں نے معلوم کر لیا کہ خدا نے اُسے نہیں بھیجا تھا لیکن اُس نے میرے خلاف پیشینگوئی کی بلکہ سنبلط اور طوبیاہ نے اُسے اُجرت پر رکھا تھا۔
13اور اُسکو اسلئے اُجرت دی گئی تاکہ میں ڈر جاؤں اور ایسا کام کرکے خطاکار ٹھہروں اور اُنکو بُری خبر پھیلانے کا مضمون مل جائے تاکہ مجھے ملامت کریں۔
14اَے میرے خدا طوبیاہ اور سنبلط کو اُنکے اِن کاموں کے لحاظ سے اور نوعید یاہ نبیہ کو بھی اور باقی نبیوں کو جو مجھے ڈرانا چاہتے تھے یاد رکھ۔
15غرض باون دِن میں الول مہینے کی پچیسویں تاریخ کو شہر پناہ بن چکی ۔
16جب ہمارے سب دُشمنوں نے یہ سُنا تو ہمارے آس پاس کی سب قومیں ڈرنے لگیں اور اپنی ہی نظر میں خود ذلیل ہوگئیں کیونکہ اُنہوں نے جان لیا کہ یہ کام ہمارے خدا کی طرف سے ہوا۔
17اِسکے سوا اُن دِنوں میں یہوداہ میں بہت لوگوں نے اُس سے قول وقرار کیا تھا اِسلئے کہ وہ سکنیاہ بن ارخ کا داماد تھا اور اُسکے بیٹے یہوحانان نے مُسلام بن برکیا ہ کی بیٹی کوبیاہ لیاتھا ۔
19اور وہ میرے آگے اُسکی نیکیوں کا بیان بھی کرتے تھے اور میری باتیں اُسے سُناتے تھے اور طوبیاہ مجھے ڈرانے کو چٹھیاں بھیجا کرتا تھا۔