Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
73 verses
1جب شہر پناہ بن چکی اور میں نے دروازے لگالئے اور دربان اور گانے والے اور لاوی مُقرر ہوگئے ۔
2تو میں نے یروشیلم کو اپنے بھائی حنائی اور قلعہ کے حاکم حنانیاہ کے سپرد کیا کیونکہ وہ امانت دار اور بہتوں سے زیادہ خدا ترس تھا۔
3اور میں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہو یروشیلم کے پھاٹک نہ کھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کئے جائیں اور تم اُن میں اُڑ بنگے لگاؤ اور یروشیلم کے باشندوں میں سے پہرے والے مُقرر کرو کہ ہر ایک اپنے گھرکے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔
4اور شہر تو وسیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے ۔
5اور میرے خدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ اِمیروں اور سرداروں اور لوگوں کو اِکٹھا کروں تاکہ نسب نامہ کے مطابق اُن کا شمار کیا جائے اور مجھے اُن لوگوں کانسب نامہ ملا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لکھا ہوا پایا۔
6ملک کے جن لوگوں کو شاہ بابل نبوکدنضر بابل کو لے گیا تھا اُن اِسیروں کی اِسیری میں سے وہ جو نکل آئے اور یروشیلم اور یہوداہ میں اپنے اپنے شہر کو گئے یہ ہیں۔
7جوزربابل یشوع نحمیاہ عرزیاہ رعمیاہ نحمانی مرد کی بلشان مسفرت بگوی نحوم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے۔
8بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شمار یہ تھا۔
9بنی پرعوس دو ہزار ایک سو بہترّ۔
10بنی سفطیاہ تین سوبہترّ
11بنی ارخ چھ سو باون۔
12بنی پختموآب جو یشوع اور ایوب کی نسل میں سے تھے دو ہزار آٹھ سو اٹھارہ ۔
13بنی عیلام ایک ہزار دوسو چون۔
14بنی زتو آٹھ سو پینتالیس ۔
15بنی زکی سات سو ساٹھ۔
16بنی نبوی چھ سو اڑتالیس ۔
17بنی ببی چھ سو اٹھائیس ۔
18بنی عزجاد دوہزارتین سو بائیس ۔
19بنی ادونقام چھ سو سڑسٹھ ۔
20بنی بگوی دو ہزار سڑسٹھ ۔
21بنی عدین چھ سو پچپن ۔
22حزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اِطیراٹھانوے ۔
23بنی حشوم تین سو اٹھائیس ۔
24بنی بضی تین سو چوبیس۔
25بنی خارف ایک سو بارہ۔
26بنی جعبون پچانوے ۔
27بیت لحم اور نطوفہ کے لوگ ایک سو اٹھاسی
28عنتوت کے لوگ ایک سو اٹھائیس ۔
29بیت عزماوت کے لوگ بیالیس ۔
30قر یت یعریم کفیرہ اور بیروت کے لوگ سات سا تینتالیس ۔
31رامہ اور جبع کے لوگ چھ سو اکیس ۔
32مکماس کے لوگ ایک سو بائیس ۔
33بیت ایل اور عی کے لوگ ایک سو تےئس ۔
34دوسرے بنو کے لوگ باون۔
35دوسرے عیلام کی اَولاد ایک ہزار دو سو چون۔
36بنی حارم تین سو بیس ۔
37یریحو کے لوگ تین سو پینتالیس ۔
38لود اور حاوید تین اور اونو کے لوگ سات سو اکیس ۔
39بنی سنا آہ تین ہزار نو سو تیس ۔پھر کاہن یعنی یشوع کے گھرانے میں سے بنی ید عیاہ نو سو تہتر ۔
40بنی اِمیر ایک ہزار باون۔
41بنی فشحُور ایک ہزار دو سو سینتالیس ۔
42بنی حارم ایک ہزار سترہ ۔
43پھر لاوی یعنی بنی ہوداوہ میں سے یشوع اور قدمی ایل کی اُولاد چوہتر ۔
44اور گانے والے یعنی بنی آسف ایک سو اڑتالیس ۔
45اور دربان جو سلوم اور اطیر اور طلمون اور عقوب اور خطیطااور سوبی کی اُولاد تھے ایک سو اڑ��یس ۔
46اور نتینم یعنی بنی ضیحا بنی حسوُفا بنی طبعوت ۔
47بنی قروس بنی سیغابنی فُدون۔
48بنی لبانہ بنی حجا بہ بنی شلمی ۔
49بنی حنان بنی جد یل بنی حجار ۔
50بنی ریا یاہ بنی رصین بنی نقودا۔
51بنی جزام بنی عُزا بنی فاسخ۔
52بنی بسی بنی معونیم بنی نفو شسیم ۔
53بنی بقبوق بنی حقو قہ بنی حرحور ۔
54بنی بضلیت بنی محید ابنی حرشا ۔
55بنی برقوس بنی سیسرا بنی تامح ۔
56بنی نضیاہ بنی خطیفا ۔
57سُلیمان کے خادموں کی اَولاد بنی سُوتی بنی سوفرت بنی فریدا ۔
58بنی یعلہ بنی درقون بنی جدیل ۔
59بنی سفطیاہ بنی خطیل بنی فوکر ت ضبائم اور بنی امون ۔
60سب نتنیم اور سُلیمان کے خادموں کی اُولاد تین سو بانوے ۔
61اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسااور کر وب اور اُدون اور اِمیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سو یہ ہیں۔
62بنی دِلایا ہ بنی طوبیاہ بنی نقوداچھ سو بیالیس ۔
63اور کاہنوں میں سے بنی حبایا ہ بنی ہقوص اور برزلی کی اُولاد جس نے جلعادی برزلی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لیا اور اُنکے نام سے کہلایا ۔
64اُنہوں نے اپنی سند اُنکے درمیان جو نسب ناموں کے مطابق گنے گئے تھے ۔ڈھونڈی پر وہ نہ ملی اِسلئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارج ہوئے۔
65اور حاکم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترین چیزویں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کا ہن اُوریم وتمیم لئے ہوئے برپانہ ہو۔
66ساری جماعت کے لوگ مل کر بیالیس ہزار تین سو ساٹھ تھے ۔
67علاوہ اُنکے غلاموں اور لونڈیوں کا شمار سات ہزار تین سو سینتیس تھا اور اُنکے ساتھ دو سو پینتالیس گانے والے اورگانے والیاں تھیں ۔
68اُنکے گھوڑے سات سو چھتیس ۔اُنکے خچردو سو پینتالیس ۔
69اُنکے اُونٹ چار سو پینتیس ۔اُنکے گدھے چھ ہزار سات سو بیس تھے ۔
70اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لئے دِیا۔حاکم نے ایک ہزار سونے کے درہم اور پچاس پیالے اور کاہنوں کے پانچسوتیس پیراہن خزانہ میں داخل کئے۔
71اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میں بیس ہزارسونے کے درہم اور دو ہزار دوسو منہ چاندی دی۔
72اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بیس ہزار سونے کے درہم اور دو ہزار منہ چاندی اور کاہنوں کے سڑسٹھ پیراہن تھے۔
73سو کاہن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں بس گئے اور جب ساتواں مہینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔