Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
16 verses
1باب نمبر 12اور موسیٰ نے ایک کوشی عورت سے بیاہ کر لیاسو اس کوشی عورت کے سبب سے جسے موسیٰ نے بیاہ لیا تھا مریم اور ہارون اس کی بدگوئی کرنے لگے
2وہ کہنے لگے کہ کیا فقط خداوند نے صرف موسیٰ ہی سے باتیں کیں ہیں؟ کیا اس نے ہم سے باتیں نہیں کیں؟ اور خداوند نے یہ سنا۔
3اور موسیٰ تو روئے زمین کے سب آدمیوں سے زیادہ حلیم تھا
4سو خداوند نے ناگہان موسیٰ اور ہارون اور مریم سے کہا کہ تم تینوں نکل کر خیمہ اجتماع کے پاس حاضر ہو سو وہ تینوں وہاں آئے
5اور خدواند ابر کے ستون میں ہو کر اترا اور خیمہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر ہارون اور مریم کو بلایا وہ دونوں پاس گئے
6تب اس نے کہا میری باتیں سنو اگر تم میں سے کوئی نبی ہو تو میں جو خداوند ہو ں اسے رویا میں دکھائی دونگا اور خواب میں اس سے باتیں کرونگا
7پر میرا خادم موسیٰ ایسا نہیں ہے وہ میرے سارے خاندان میں امانت دار ہے
8میں اس سے معموں میں نہیں بلکہ رو برو اور صریح طور پر باتیں کرتا ہوں اور اسے خداوند کا دیدار بھی نصیب ہوتا ہے سو تم کو میرے خادم موسیٰ کی بدگوئی کرتے ہوئے خوف کیوں نہ آیا
9اور خداوند کا غضب ان پر بھڑکا اور و ہ چلا گیا
10اور ابر خیمہ کے اوپر سے ہٹ گیا اور مریم کوڑھ سے برف کی مانند سفید ہوگئی اور ہارون نے جب مریم کی طرف نظر کی تو دیکھا کہ وہ کوڑھی ہوگئی ہے
11تب ہارون موسیٰ کو کہنے لگا کہ ہائے میرے مالک اس گناہ کو ہمارے سر نہ لگا کیونکہ ہم سے نادانی ہوئی اور ہم نے خطا کی
12اور مریم کو اس مرے ہوئے کی طرح نہ رہنے دے جسکا جسم اسکی پیدائش کے وقت ہی آدھا گلا ہو ہوتا ہے
13تب موسیٰ خداوند سے فریاد کرنے لگا کہ اے خدا میں تیری منت کرتا ہوں اسے شفا دے
14اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اگر اسکے باپ نے اس کے منہ پر فقط تھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دن تک وہ شرمندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے اس کے بعد وہ پھر اندر آنے پائے
15چنانچہ مریم ساتھ دن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہی اور لوگوں نے جب تک وہ اندر آنے نہ پائی کوچ نہ کیا
16اس کے بعد وہ لوگ حصیرات سے روانہ ہوئے اور دشت فاران میں پہنچ کر انہوں نے ڈیرے ڈالے۔