Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1اور بلعام نے بلق سے کہا کہ میرے لیے یہا ں سات مذبحے بنوا دے اور سات بچھڑےاور سات منیڈھے میرے لیے یہا ں تیار کر کے رکھ
2بلق نے بلعام کے کہنے کے مطابق کیا اور بلق اور بلعام نے ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا
3پھر بلعام نے بلق سے کہا کہ تو اپنی سوختنی قربانی کے پاس کھڑ ا رہ اور میں جاتا ہوں اور ممکن ہے کہ خداوند مجھ سے ملا قات کرنے کو آئے سو جو کچھ وہ مجھ پر ظاہر کرے گا میں تجھے بتاؤں گا او روہ ایک برہنہ پہاڑی پر چلا گیا اور خداوند بلعام سے ملا اس نے اس سے کہا کہ میں سات مذبحے تیار کیے ہیں اور ان پر ایک ایک بچھڑا اور ایک ایک مینڈھا چڑھا یا ہے
5تب خداوند نے ایک بات بلعام کے منہ میں ڈالی اور کہا بلق کے پاس لوٹ جا اور یوں کہنا
6سو وہ اس کے پاس لوٹ کر آیا اور کیا دیکھتا ہے کہ وہ اپنی سوختنی قربانی کے پاس موآب کے سب امرا سمیت کھڑا ہے۔
7تب اس نے اپنی مثل شروع کی اور کہنے لگا بلق نے مجھے ارام سےیعنی شاہ موآب نے مشرق کے پہاڑوں سے بلوایاکہ آ جا اور میری خاطر یعقوب پر لعنت کر آ اسرائیل کو پھٹکار
8میں اس پر لعنت کیسے کروں ج پر خدا نے لعنت نہیں کی؟میں اسے کیسے پھٹکاروں جسے خدا نے نہیں پھٹکارا؟
9چٹانوں کی چوٹی پر سے وہ مجھے نظر آتے ہیں اور پہاڑوں پر سے میں ان کو دیکھتا ہوں دیکھ ! یہ وہ قوم ہے جو اکیلی بسی رہے گی اور دوسری قوموں کے ساتھ مل کر اسکا شمار نہ ہوگا
10یعقوب کی گرد کے ذروں کو کون گن سکتا ہے؟کاش ! میں صادقوں کی موت مروں !اور میری عاقبت بھی ان ہی کی مانند ہو !
11تب بلق نے بلعام سے کہا کہ یہ تو نے مجھ سے کیا کیا ؟ میں نے تجھے بلوایا تاکہ تو میرے دشمنوں پر لعنت کرے اور تو نے انکو برکت ہی برکت دی
12اس نے جواب دیا اور کہا کیا میں اسی بات کا خیال نہ کروں جو خداوند میرے منہ میں ڈالے؟
13پھر بلق نے اس سے کہا کہ اب میرے ساتھ دوسری جگہ چل جہاں سے تو ان کو دیکھ بھی سکے گا وہ سب کے سب تو تجھے نہیں دکھائی دیں گے پر جو دور دور پڑے ہیں ان کو دیکھ لے گا پھر تو وہاں سے میری خاطر ان پر لعنت کرنا
14سو وہ اسے پسکہ کی چوٹی پر جہا ں ضوفیم کا میدان ہے لے گیا وہیں اس نے سات مذبحے بنائے اور ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا
15تب اس نے بلق سے کہا کہ تو یہاں اپنی سوختنی قربانی کے پاس ٹھہرا رہ جب کہ میں ادھر جا کر خداوند نے مل کر آؤں
16اور بلعام خداوند سے ملا اور اس نے اس کے منہ میں ایک بات ڈالی اور کہا بلق کے پاس لوٹ جا اور یوں کہنا
17اور جب وہ اس کے پا س لوٹا تو کیا دیکھتا ہےکہ وہ اپنی سوختنی قربانی کے پاس موآب کے امرا سمیت کھڑا ہے تب بلق نے اس سے پوچھا خداوند نے کیا کہا ہے؟
18تب اس نے اپنی مثل شروع کی اور کہنے لگا اٹھ اے بلق اور سناے صفور کے بیٹے میری باتوں پر کان لگا
19خدا انسان نہیں کہ جھوٹ بولے اور نہ آدم زاد ہے کہ اپنا ارادہ بدلےکیا جو کچھ اس نے کہا اسے نہ کرے؟یا جو کچھ اس نے فرمایا اسےپورا نہ کرے؟
20دیکھ ! مجھے تو برکت دینے کا حکم ملا ہے اس ن ےبرکت دی اور میں اسے پلٹ نہیں سکتا
21وہ یعقوب میں کو ئی بدی نہیں پاتا اور نہ اسرائیل میں کوئی خرابی دیکھتا ہےخداوند اسکا خدا اس کے ساتھ ہے اور بادشاہ کی سی للکا ر ان لوگوں کے بیچ ہے
22خدا ان کو مصر سے نکال کر لیے آ رہا ہےان میں جنگلی سانڈھ کی سے طاقت ہے
23یعقوب پر کوئی افسون نہیں چلتا اور نہ اسرائیل کے خلاف فال کوئی چیز ہے بلکہ یعقوب اور اسرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خدا نے کیسے کیسے کام کیے
24دیکھ یہ گروہ شیرنی کی طرح اٹھتی ہے وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شکار نہ کھا لے اور مقتولوں کا خون نہ پی لے
25تب بلق نے بلعام سے کہا نہ تو تُو ان پر لعنت ہی کر اور نہ ان کو برکت ہی دے
26بلعام نے جواب دیا اور بلق سے کہا کیا میں نے تجھ سے نہیں کہا کہ جو کچھ خداوند کہے وہی مھجے کرنا پڑے گا؟
27تب بلق نے بلعام سے کہا کہ اچھا آ میں تجھ کو ایک اور جگہ لے جاؤں شاید خدا کو پسند آئے کہ تو میری خاطر وہاں سے ان پر لعنت کرے
28تب بلق بلعام کو فغور کی چوٹی پر جہاں سے یشمون نظر آتا ہے لے گیا
29اور بلعام نے بلق سے کہا کہ میرے لیے یہا ں سات مذبح بنوا اور سات بیل اور سات ہی مینڈھے میرے لیے تیار کررکھ
30چنانچہ بلق نے جیسا بلعام نے کہا ویسا ہی کیا اور ہر مذبح پر ایک بیل اور ایک مینڈھا چڑھایا۔