Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہونگا۔ اُس کی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہیگی۔
2میری رُوح خُداوند پر فخر کریگی۔ حلیم یہ سُن کر خُوش ہونگے۔
3میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔ ہم مل کر اُس کے نام کی تمجید کریں۔
4مَیں خُداوند کا طالب ہوا۔ اُس نے مجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مجھے رہائی بخشی۔
5اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنور ہوگئےاور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمندگی نہ آئیگی۔
6اِس غریب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچالیا۔
7خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرشتہ خیمہ زن ہوتا ہے۔ اور اُن کو بچاتا ہے۔
8آزما کر دیکھو کہ خُداوند کیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکّل کرتا ہے۔
9خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مقدسو! کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کچھ کمی نہیں۔
10شیرببر کے بچے تو حاجتمند اور بھُوکے ہوتے ہیں پر خُداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہونگے۔
11اَے بچو! آؤ میری سُنو۔ میں تم کو خُدا ترسی سکھاؤنگا۔
12وہ کون آدمی ہے جو زندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟
13اپنی زبان کو بدی سے باز رکھ اور اپنے ہونٹوں کی دغا کی بات سے۔
14بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔ صُلح کا طالب ہو اور اُسی کی پیروی کر۔
15خُداوند کی نگاہ صادقوں پر ہے اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔
16خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خلاف ہے تاکہ اُنکی یاد زمین پر سے مِٹا دے۔
17صادِق چلّائے اور خُداوند سے سُنا اور اُن کو اُس کے سب دُکھوں سے چھڑایا
18خُداوند شکستہ دلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔
19صادق کی مُصیبتیں بہت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سے سے رہائی بخشتا ہے ۔
20وہ اُس کی سب ہڈیوں کو محفوظ رکھتا ہے۔اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔
21بدی شریر کو ہلاک کر دے گی اور صادق سے عداوت رکھنے والے مجرم ٹھہرینگے۔
22خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مجرم نہ ٹھہریگا۔